ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: ٹیکسٹائل شعبے میں پیداوار اور برآمدات کا فروغ

Posted On: 11 MAR 2025 12:15PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گریراج سنگھ نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ  برآمدات سمیت ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی اور پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے، حکومت متعدد اسکیموں / پہلوں کو نافذ کر رہی ہے، جن میں اسکیم فار انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل پارک (ایس آئی ٹی پی)، انٹیگریٹڈ پروسیسنگ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی پی  ڈی ایس)، پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن  (این ٹی ٹی ایم)، سمرتھ – ٹیکسٹائل کے شعبے  اے  ٹی یو ایف ایس  میں  صلاحیت سازی  کے لئے  اسکیم، سلک سمگر-2،  نیشنل ہینڈلوم ڈویلپمنٹ پروگرام (این ایس ڈی پی) اور نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ  ڈی پی) شامل ہیں۔

کپڑے کی صنعت  کی پوری ویلیو چین کے لیے مربوط بڑے پیمانے پر اور جدید صنعتی بنیادی ڈھانچے کی سہولت تیار کرنے کے مقصد سے، حکومت نے 7 (سات) پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم – مترا) پارکس گرین فیلڈ / براؤن فیلڈ سائٹس میں 2021-22 سے 2027-28 کی مدت کے لیے 4,445 کروڑ روپے  تخمینہ لاگت  سے قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے 7 سائٹس کو تمل ناڈو (ویردھ نگر)، تلنگانہ (ورنگل)، گجرات (نواساری)، کرناٹک (کالابرگی)، مدھیہ پردیش (دھار)، اتر پردیش (لکھنؤ) اور مہاراشٹرا (امروتی) پی ایم مترا پارکس قائم کرنے کے لیے حتمی شکل دی ہے ۔ ان کے مکمل ہونے کے بعد، یہ توقع کی جاتی ہے کہ ہر پی ایم مترا پارک تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور تقریباً 3 لاکھ (براہ راست/ بالواسطہ) روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

اب تک پی ایم میترا پارک اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مفاہمت نامے / تجویزات میں متوقع سرمایہ کاری کے امکانات 18,500 کروڑ روپے سے زیادہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔  پی ایم مترا پارک امراوتی مہاراشٹر کے سلسلے میں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ٹینڈر 111 کروڑ روپے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ورک آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

************

U.No:8084

ش ح۔م ش۔ق ر


(Release ID: 2110137) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil