محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی کی جانب سے خواتین کا عالمی دن 2025 منایا گیا اور بااختیار بنائے جانے سے متعلق اقدامات کے ساتھ خصوصی خدمات کے پکھواڑے کا اختتام ہوا
‘‘کارروائی میں تیزی لائیں ’’ تھیم کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے اور بہبود کے لئے ای ایس آئی سی کے عزم کو نمایاں کیاگیا
جناب اشوک کمار سنگھ نے ای ایس آئی سی کی خواتین کے عالمی دن کی تقریب کی قیادت کرتے ہوئے، صنفی مساوات کی کوششوں کو اجاگر کیا
Posted On:
11 MAR 2025 11:04AM by PIB Delhi
دس مارچ، 2025 کو، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) صدر دفتر نے ای ایس آئی سی خصوصی خدمات فورنائٹ کے کامیاب اختتام کے ساتھ ساتھ خواتین کا عالمی دن 2025 منایا۔ ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ یہ تقریب بااختیار بنائے جانے سے متعلق ایک موقع تھا ، جس نے خواتین ملازمین اور استفادہ کنندگان کے حقوق، پہچان اور بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے تنظیم کے جاری وابستگی پر زور دیا۔


اس سال خواتین کے عالمی دن کی تھیم، ‘‘ایکسلریٹ ایکشن’’، صنفی مساوات کو فروغ دینے اور اس کے ڈھانچے کے اندر جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے ای ایس آئی سی کی مسلسل کوششوں کے ساتھ گہرائی سے جڑی ہوئی تھی۔ ای ایس آئی سی کے سینئر عہدیداروں اور مہمان مقررین نے تمام شعبوں میں خواتین کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کی کلیدی اہمیت کے بارے میں متاثر کن پیغامات پیش کیے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والی خواتین ملازمین کو بھی ان کے تعاون کے لیے تسلیم کیا گیا اور نوازا گیا۔

ای ایس آئی سی اسپیشل سروسز فورنائٹ، جو 24 فروری سے 10 مارچ 2025 تک جاری رہی، ایک فعال اقدام تھا جس کا مقصد صحت کی دیکھ بھال، سماجی تحفظ اور فلاحی خدمات کو بیمہ شدہ کارکنوں کے کنبوں کے قریب لانا تھا۔ اس مدت کے دوران، ای ایس آئی سی نے بیداری پیدا کی اور بیمہ شدہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ضروری خدمات فراہم کیں۔

خواتین کے عالمی دن کا جشن اور ای ایس آئی سی خصوصی خدمات فورنائٹ کے اختتام کو بھی تمام ای ایس آئی سی فیلڈ دفاتر، اسپتالوں اور طبی اداروں میں منایا گیا، جس میں معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔ اس تقریب نے خواتین کی صحت، بااختیار بنانے اور مواقع تک ان کی مساوی رسائی کی حمایت کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس پروگرام میں ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب اشوک کمار سنگھ، فائنانس کمشنر محترمہ ٹی ایل یادین جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی پروفیسر پونم کماری، معروف مصنفہ محترمہ رینو سینی اور ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹر کے سینئر افسران اور عملہ موجود تھے۔
***
ش ح۔ ک ا
U.NO.8080
(Release ID: 2110110)
Visitor Counter : 15