صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے ہریانہ کے حصار میں برہما کماریز کی جانب سے شروع کی جانے والی ریاستی سطح کی مہم ’جامع فلاح و بہبود کے لئے روحانی تعلیم   ‘   کا آغاز کیا

Posted On: 10 MAR 2025 5:50PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (10 مارچ 2025) کو حصار میں برہما کماریز کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ریاستی سطح کی مہم ’روحانی تعلیم برائے جامع فلاح و بہبود‘  کا آغاز کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ روحانیت انسانیت کو انسانوں کی بنائی ہوئی سرحدوں سے بلند ہو کر یکجا کرتی ہے۔ سماجی، اقتصادی، سائنسی، ثقافتی، سیاسی یا کوئی بھی ایسا نظام جو روحانیت پر مبنی ہو، وہ اخلاقی اور پائیدار رہتا ہے۔ جو شخص ہمیشہ روحانی آگاہی کو بیدار رکھتا ہے، وہ ذہنی اور جسمانی صحت اور اندرونی سکون کا احساس کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جو شخص روحانی سکون کا تجربہ کرتا ہے، وہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی مثبت توانائی سے مالا مال کرتا ہے۔ انہوں نے زور دےکرکہا کہ روحانی سکون کا اصل فائدہ تنہائی میں رہنے میں نہیں ہے۔ اسے ایک صحت مند، مضبوط اور خوشحال معاشرے اور قوم کی تعمیر میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برہما کماریز روحانی توانائی کو قوم اور معاشرے کے فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  یہ تنظیم منشیات کے غلط استعمال کے خلاف مہم، خواتین امپاورمنٹ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے کئی سماجی اور قومی اقدامات میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ برہما کماری خاندان روحانیت کی طاقت سے لوگوں کی مکمل صحت اور ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

  

صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Click here to see the President's speech.

************

ش ح ۔   م م  ۔  م  ص

 (U : 8065    )


(Release ID: 2110006) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam