وزارت سیاحت
سیاحتی مقامات پر سستی رہائش کا انتظام
प्रविष्टि तिथि:
10 MAR 2025 3:35PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 2025-26 کے بجٹ کے اعلان میں گھر میں قیام کی سہولت کے لیے مدرا لون کا اعلان کیا ہے، جو رہائش کے اختیارات کی دستیابی کو بڑھا دے گا۔
حکومت نے ’پردھان منتری جنجاتیہ انت گرام ابھیان‘ کے حصے کے طور پر وزارت سیاحت کی سودیش درشن اسکیم کے تحت قبائلی ہوم اسٹے تیار کرنے کی پہل کو منظوری دی ہے۔ مذکورہ مداخلت میں 5 لاکھ روپئے فی یونٹ (نئی تعمیر کے لیے)،3 لاکھ تک (تزئین و آرائش) اور گاؤں کی کمیونٹی کی ضرورت کے لیے 5 لاکھ روپئے تک کی حمایت کے ساتھ 1000 ہوم اسٹے کی ترقی شامل ہے۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ م ع۔ع د
U.N. 8057
(रिलीज़ आईडी: 2109994)
आगंतुक पटल : 41