وزارات ثقافت
ثقافتی ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن
Posted On:
10 MAR 2025 3:25PM by PIB Delhi
بھارت سرکار نے یادگاروں اور نوادرات پر دو قومی رجسٹر تیار کرنے کے لیے 2007 میں یادگاروں اور نوادرات پر قومی مشن (این ایم ایم اے) قائم کیا تھا۔ اب تک این ایم ایم اے نے 12,34,937 نوادرات اور 11,406 تعمیر شدہ ورثے اور مقامات کو ڈیجیٹلائز کیا ہے۔
مالی سال 2024-25 کے دوران این ایم ایم اے کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی۔
این ایم ایم اے ضمیمہ دوم کے ذریعے اے ایس آئی عجائب گھروں / سرکلوں / شاخوں کے 4،46،068 نوادرات اور دیگر اداروں کے 7،88،869 نوادرات کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔ جس کی تفصیلات این ایم ایم اے کی ویب سائٹ پر عوام کی رسائی کے لیے دستیاب http: //nmma.nic.in
یہ جانکاری ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ضمیمہ- 1
این ایم ایم اے کی ویب سائٹ پر اے ایس آئی، سرکلز / شاخوں / عجائب گھروں کے کل شائع شدہ نوادرات
ضمیمہ- دوم
این ایم ایم اے کی ویب سائٹ پر دیگر اداروں کے کل شائع شدہ نوادرات
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 8051
(Release ID: 2109957)
Visitor Counter : 13