بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے ہنی مشن کے تحت چھ ریاستوں میں شہد کی مکھیوں کے 2,050 بکس اور شہد کالونیزتقسیم کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھادی مصنوعات نے پریاگ راج مہاکمبھ میں 12.02 کروڑ روپے کی تاریخی فروخت کا مشاہدہ کیا:کے وی آئی سی چیئرمین

Posted On: 08 MAR 2025 1:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں‘نیو کھادی فار نیو انڈیا’ تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے، کھادی اور دیہی صنعت کمیشن(کے وی آئی سی)کی ہندوستانی حکومت کی چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت کے چیئرمین جناب منوج کمار نے دہلی کے  کے وی آئی سی راج گھاٹ کے دفتر سے ویڈیوکانفرنسنسگ کے ذریعے 6 ریاستوں کے205 شہد کی مکھی پالنے والوں کو 2,050 بی باکسز، ہنی کالونیز اور ٹول کٹس تقسیم کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/675e3858-23b7-4f19-ba49-c256bc340d0a7VPX.jpeg

تقسیم کے اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے‘سویٹ ریوولیوشن’ کو دیہاتوں تک وسعت دینےکے وژن کے مطابق، شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کو مکھیوں کی کالونیوں اور مکھیوں کے خانے تقسیم کرنے کے لیے‘ہنی مشن’ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 جنوری سے 27 فروری2025 تک مہاکمبھ کے دوران پریاگ راج میں قومی سطح کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘کھادی انقلاب’’ کے نتیجے میں نمائش میں 12.02 کروڑ روپے کی کھادی مصنوعات کی ریکارڈ تاریخی فروخت کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمائش میں کھادی کے 98 اسٹالز اور دیہی صنعت کے54 اسٹالز قائم کیے گئےتھے، جس میں مجموعی طور پر کھادی میں9.76 کروڑ روپے اور دیہی صنعت کی مصنوعات میں2.26 کروڑ روپے کی فروخت کی گئی، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

کاریگروں سے خطاب کرتے ہوئے، کے وی آئی سی کے چیئرمین نے اس بات کو یاد کیا کہ 2016 میں، گجرات کے بناس کانٹھا کے ڈیسا سے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 'سفید انقلاب' کے ساتھ ساتھ بکس اور مکھیوں کی کالونیز کے‘سویٹ ریوولوشن’ کی بات کہی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ‘من کی بات’ کے 75ویں نشریے میں وزیراعظم نے شہد کی مکھیوں کی کھیتی کے فوائد پر بات کی تھی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہد کے علاوہ، مکھی کا موم بھی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ دواسازی، خوراک، ٹیکسٹائل اور کاسمیٹک صنعتوں میں مکھی کے موم کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ شہد کی مکھیوں کی فارمنگ کو اپنے زرعی طریقوں کے ساتھ منسلک کریں، کیونکہ اس سے نہ صرف ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، بلکہ شہد کی پیداوار میں ملک کو خود انحصار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیوں میں بھی مٹھاس شامل ہوگی۔

 

دفتر

مقام

مکھیوں کے ڈبے-ٹول کٹ کی تقسیم

اسٹیٹ آفس، بھوپال، مدھیہ پردیش

ٹیکم گڑھ، ضلع-ٹکم گڑھ

400

اسٹیٹ آفس، احمد آباد، گجرات

رادھن پور، ضلع پٹن

200

اسٹیٹ آفس، کولکاتہ، مغربی بنگال

سندربن، ضلع- جنوبی24 پرگنہ

200

اسٹیٹ آفس، پنجی، گوا

کناکونا، ضلع- جنوبی گوا

100

زونل آفس، میرٹھ، اتر پردیش

انوپ شہر، ضلع- بلندشہر

350

زونل آفس، میرٹھ، اتر پردیش

انوپ شہر، ضلع- بلندشہر

350

زونل آفس، میرٹھ، اتر پردیش

انوپ شہر، ضلع- بلندشہر

350

 

پنجوکھڑا، ضلع شاملی

350

زونل آفس، گورکھپور، اتر پردیش

سلطان پوری، ضلع- مؤ

300

اسٹیٹ آفس، بھونیشور، اوڈیشہ

سندھوریا، رانا پور، ضلع- نیا گڑھ

150

کل

 

2050

 

اپنے خطاب میں کے وی آئی سی کے چیئرمین نے گزشتہ 10برسوں میں کھادی کے شعبے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی فروخت میں 31,000 کروڑ روپے سے 1,55,000 کروڑ روپے تک پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ صرف کھادی کے ملبوسات کی فروخت1,081 کروڑ روپے سے 6,496 کروڑ روپے تک چھ گنا بڑھ گئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں10.17 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کھادی کاریگروں کی آمدنی میں پچھلی دہائی میں213 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس شعبے میں80 فیصد سے زیادہ روزگار خواتین کے لیے پیدا ہو رہےہیں۔

اس تقریب میں دیہی صنعتوں کے فروغ سے متعلق اسکیم کے استفادہ کنندگان کے ساتھ ساتھ ممبئی اور دہلی میں کے وی آئی سی ہیڈکوارٹرز کے افسران اور ملازمین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

********

 

ش ح۔ش م۔ن ع

U-8034


(Release ID: 2109797) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Tamil