قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانونی امور کے محکمے نے بین الاقوامی یوم خواتین منایا


مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال نے آگرہ دورے کا جھنڈی دکھا کر آغاز کیا، اور قانونی امور کے محکمے (ڈی او ایل اے) کی پہل قدمی کی حمایت پر زور دیا جس کا مقصد خواتین عملے کی عزت افزائی اور اختیار دہی ہے

ڈی او ایل اے کے ذریعہ طے کیے گئے متعدد پروگراموں کا آغاز خواتین افسران کے مشہور تاج محل کے دورے سے ہوگا

ایک ثقافتی اور تاریخی مقام کا دورہ ، جو تمام تر سطحوں پر خواتین ملازمین کو تناؤ سے مبرا ماحول میں کرنے  کے نعرے کے ساتھ بااختیار بناتا ہے

Posted On: 08 MAR 2025 12:43PM by PIB Delhi

قانونی امور کے محکمے نے 8 مارچ کو بین الاقوامی یوم خواتین کے اعزاز میں،  یکم مارچ 2025 کو  تمام خواتین افسران اور افسران پر مشتمل عملے کے لیے آگرہ کے ایک کامیاب دورے کا اہتمام کیا۔ اس سفر کا آغاز مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال کے ذریعہ جھنڈی دکھاکر کیا گیا، جنہوں نے اس پہل قدمی کی زبردست حمایت کی جس کا مقصد خواتین عملے کو اعزاز بخشنا اور ان کی اختیار دہی تھا۔

اس سفر کی منصوبہ بندی ڈاکٹر انجو راٹھی رانا، سکریٹری، محکمہ قانونی امور کی رہنمائی میں کی گئی تھی تاکہ اپنے خواتین عملے کو ایک بھرپور اور یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے، جس سے وہ اپنے تعاون کو ایک خاص انداز میں منا سکیں۔

دورۂ آگرہ  کی جھلکیاں

1۔ تاج محل، آگرہ:

اس گروپ نے اپنے دن کا آغاز یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے اور دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک، مشہور تاج محل، کے دورے سے کیا۔ خواتین افسران سفید سنگ مرمر کا شاندار مقبرہ دیکھ کر حیران رہ گئیں، جو محبت اور فن تعمیر کی شان کی علامت ہے۔ گائیڈڈ ٹور نے انہیں اس یادگاری عمارت کی تاریخ، تعمیر اور اہمیت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی، جس سے اس لازوال شاہکار کے لیے ان کی ستائش میں اضافہ ہوا۔

2. لال قلعہ، آگرہ:

تاج محل کے دورے کے بعد، یہ گروپ یونیسکو کے ایک اور عالمی ثقافتی ورثہ کے مقام یعنی لال قلعہ کی جانب روانہ ہوا۔ ٹور گائیڈ نے قلعہ کی تاریخی اہمیت اور مغل دور میں اس کے کردار کے بارے میں دلچسپ کہانیاں ساجھا کیں، جس سے یہ دورہ تعلیمی اور خوشگوار دونوں بنا۔

اس سفر کو خواتین افسران کی جانب سے زبردست مثبت تاثرات موصول ہوئے، جنہوں نے اس سوچے سمجھے اور اچھی طرح سے منعقدہ دورے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ متعدد لوگوں نے کام کی جگہ پر خواتین کی کوششوں کو تسلیم کرنے اور ان کی تعریف کرنے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

محکمہ نے مثالی انتظامات اور تعاون کے لیے اتر پردیش حکومت، سپرنٹنڈنٹ آثار قدیمہ، اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ پہل قدمی مزید جامع اور مساوی کام کی جگہ کو فروغ دینے کے لیے ڈی او ایل اے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس طرح کے معنی خیز طریقے سے خواتین کے عالمی دن کو منانے سے، ڈی او ایل اے اپنی خواتین ملازمین کو اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں بہترین کارکردگی سے متعلق کوششیں جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانے کی امید کرتا ہے۔

طے شدہ پروگراموں کا اہتمام جلد ہی کیا جائے گا

قانونی امور کے محکمے کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے بین الاقوامی یوم خواتین کے جشن میں متعدد تقریبات اور پروگرام شامل ہوں گے جن کا اہتمام 8 سے 15 مارچ تک کیا جائے گا۔ 11 مارچ 2025 کو، تمام افسران/عہدیداروں کے لیے ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں مضمون نویسی کے مقابلے کا اہتمام کیا جائے گا۔ مضمون نویسی کے اس مقابلے کا عنوان ہے ’’سماجی تغیر اور صنفی شمولیت کے سیاق و سباق میں خواتین کی اختیار دہی- چنوتیاں، حصولیابیاں اور آگے کا راستہ‘‘۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال فاتحین کو انعامات سے نوازیں گے۔

اس موقع پر ، اپنے ملازمین کے لیے ایک پینل ڈسکشن/ باہم اثر پذیر سیشن کا بھی منصوبہ وضع کیا جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کو متاثر کرنے والے کھلے مباحثے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ شرکاء میں کمیونٹی اور بااختیار ہونے کے احساس کو بھی فروغ دے گا۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال سے ترغیب حاصل کرکے، ڈی او ایل اے  بین الاقوامی یوم خواتین منا رہا ہے، جس کا مقصد کام کاج کے ایک ایسے ماحول کو فروغ دینا ہے جو تناؤ سے مبرا ہو۔ ساتھ ہی اس کا مقصد کام کاج کے مقامات پر خواتین کے تعاون کا اعتراف اور حوصلہ افزائی بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NJF4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LR0I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HTVF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043UIL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DWXM.jpg

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7983


(Release ID: 2109405) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil