وزارت دفاع
آٹھویں میزائل مع گولہ بارود (ایم سی اے) مال بردار کشتی ، ایل ایس اے ایم 11 (یارڈ 79) کی ترسیل
Posted On:
08 MAR 2025 9:20AM by PIB Delhi
آٹھویں میزائل مع گولہ بارود (ایم سی اے) مال بردار کشتی، ایل ایس اے ایم 11 (یارڈ 79) کی شمولیت کی تقریب 07 مارچ 25 کو نیول ڈاکیارڈ، ممبئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر راجیش برگوٹی، سی او وائی، این ڈی (ایم بی آئی) تھے۔ ایل ایس اے ایم 11 کی ترسیل کے ساتھ، ایم ایس ایم ای شپ یارڈ نے ہندوستانی بحریہ کو تمام آٹھ مال بردار کشتیوں کی کنٹریکٹ فراہمی مکمل کی۔
19 فروری 21 کو ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، میسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے ساتھ آٹھ ایم سی اےمال بردار کشتی کی تعمیر اور ترسیل کا معاہدہ ہوا۔ ان مال بردار کشتیوں کو شپ یارڈ نے ایک ہندوستانی شپ ڈیزائننگ کمپنی کے تعاون سے مقامی طور پر ڈیزائن کیا ہے اور ان کی سمندری قابلیت کو یقینی بنانے کے لیے نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل)، وشاکھاپٹنم میں کامیابی کے ساتھ ماڈل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ مال بردار کشتیوں کی تعمیر انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے متعلقہ بحری قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ ایم سی اے مال بردار کشتی حکومت ہند کے میک ان انڈیا اور خود انحصار بھارت اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں اورایم ایس ایم ای کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
ان میں سے سات ایم سی اے مال بردار کشتی کو پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے اور یہ گودی کے ساتھ اور بیرونی بندرگاہوں پر آئی این پلیٹ فارم پر نقل و حمل، سواری اور سامان/گولہ بارود کو اتارنے کی سہولت فراہم کر کے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل وعدوں کو تقویت فراہم کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ خ م(
7976
(Release ID: 2109368)
Visitor Counter : 17