وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کے پہلے تربیتی دستے نے تھائی لینڈ کے گہرے سمندری بندرگاہ پھوکیٹ کا دورہ کیا

Posted On: 07 MAR 2025 5:56PM by PIB Delhi

فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن 1 ٹی ایس -  آئی این ایس سجتا، آئی این ایس شاردول اور آئی سی جی ایس    ویرا کا پھوکیٹ ڈیپ سی پورٹ، تھائی لینڈ کا دورہ 4 مارچ 25 کو ایچ  ٹی ایم ایس ہاؤہن کے ساتھ پاسیکس کے دوران مربوط حکمت عملی اور سمندری سواروں کے تبادلے کے ساتھ ایک اعلیٰ درجے پر اختتام پذیر ہوا۔  بندرگاہ پر قیام کے دوران انڈین نیوی اور ریال تھائی نیوی .(آر ٹی این ) کے مابین جو  دو طرفہ سرگرمیاں  ہوئیں ان میں  متعدد پیشہ ورانہ تبادلے، تربیتی دورے اور بحریہ سے بحریہ کے رابطوں کو تقویت دینے والے سماجی تعاملات شامل تھے۔

کیپٹن انشول کشور، سینئر آفیسر، 1ٹی ایس  نے آئی این ایس شاردول، سجاتا اور آئی سی جی ایس ویرا کے کمانڈنگ آفیسرز کے ساتھ تیسری نیول ایریا کمانڈ کے کمانڈر وائس ایڈمرل سوات ڈونسکول سے ملاقات کی۔ بات چیت میں علاقائی سلامتی، مشترکہ تربیتی مشقوں اور خیر سگالی کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

1ٹی ایس  کے سمندری تربیت یافتہ افراد نے تیسری نیول ایریا کمانڈ، پھنگنا نیول پورٹ اور ایچ ٹی ایم ایس کربی کا دورہ کیا جو تربیتی بات چیت اور بہترین طور طریقوں کے اشتراک کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اسکولی بچوں، آر ٹی این  اہلکاروں اور ہندوستانی تارکین وطن کے لیے 1ٹی ایس  جہازوں کے گائیڈڈ ٹور کا اہتمام کیا گیا۔ اس دورے کی دیگر جھلکیوں میں ایک مشترکہ یوگا سیشن اور دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ کھیلوں کے مقابلے شامل تھے۔ پٹونگ بیچ پر ایک انڈین نیول بینڈ کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک آن بورڈ استقبالیہ کی میزبانی ہندوستانی سفارتخانہ اور سینئر آفیسر، 1ٹی ایس  نے کی جس میں رائل تھائی نیوی کی سینئر قیادت، ہندوستانی تارکین وطن کے معزز اراکین، سفارت کاروں اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

موجودہ دورہ دونوں بحریہ کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں کو مضبوط کرتا ہے اور ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کے مطابق اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بحری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

 

****

Uno-7957

ش ح۔ م م۔ ج


(Release ID: 2109309) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil