الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے انٹرنیٹ کے محفوظ اور ذمہ دار انہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے سیف انٹرنیٹ ڈے پر قومی سطح پر آگاہی مہم کی قیادت کی


اس وسیع مہم کے حصے کے طور پر، 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 599 اضلاع اور 134 گرام پنچایتوں میں 1,521 ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے 3.08 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی گئی

ڈیجیٹل ہائی وے پر نیوی گیشن: آن لائن سیکیورٹی ورکشاپ نے 1,217 حکومتی افسران کو متوجہ کیا

Posted On: 07 MAR 2025 5:30PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے 11 فروری 2025 کو سیف انٹرنیٹ ڈے پر انٹرنیٹ کے محفوظ اور ذمہ دار  انہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی سطح کی آگاہی مہم کی قیادت کی۔ ’ بہتر انٹرنیٹ کے لیے  ایک ساتھ‘(ٹو گیدر فار اے بیٹر انٹرنیٹ) کے تھیم کے تحت منعقد کی گئی اس مہم کا مقصد انٹرنیٹ کے استعمال کنندگان کو سائبر صحت، آن لائن سیکیورٹی کے طریقوں اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات کے بارے میں تعلیم دینا اور حساس بنانا تھا۔ یہ اقدام معلوماتی تحفظ کی تعلیم اور آگاہی(آئی ایس ای اے) پروگرام کے تحت نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)، این آئی ایکس آئی، سی ڈی اے سی(سی -ڈی اے سی) ، این آئی ای ایل آئی ٹی ، مائی گاؤ (مائی گو) نیشنل ای گورننس ڈویژن(این ای جی ڈی) اور مختلف شراکت دار اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) نے اپنے وسیع ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کے ذریعے اس مہم کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

سائبر آگاہی مہم

اس وسیع مہم کے حصے کے طور پر، 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 599 اضلاع، 493 بلاکوں/تحصیلوں اور 134 گرام پنچایتوں میں 1,521 آگاہی ورکشاپوں  کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے 3.08 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی گئی۔ ان ورکشاپوں میں سائبر خطرات سے بچاؤ، ڈیجیٹل سیکیورٹی کے بہترین طور طریقوں، اور ذمہ دار آن لائن رویے جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ، آگاہی کو مزید تقویت دینے کے لیے ماہرین کی گفتگو، کوئزز اور مقابلوں کا سلسلہ بھی منعقد کیا گیا۔

ڈیجیٹل پائیداری کو مستحکم کرنا

آگاہی کے دائرے کو بڑھانے کے لیے، پروموشنل پیغامات اور ماہرین کے انٹرویوز کو 11 اہم بھارتی زبانوں میں پورے بھارت میں نشر کیا گیا، جن میں سائبر صحت کے طریقوں، عام سائبر خطرات اور سائبر جرائم کی رپورٹنگ کے لیے ٹول فری نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر (1930) کے میکانزم جیسے اہم موضوعات کو شامل کیا گیا۔ یہ پیغامات ایف ایم اسٹیشنز، پرسار بھارتی اور وِوِدھ بھارتی نیٹ ورکس کے ذریعے نشر کیے گئے، جس سے تقریباً 2.27 کروڑ سامعین تک رسائی حاصل کی گئی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر، مائی گوو، این آئی سی  اور آئی ایس ای اے ٹیموں کی قیادت میں سوشل میڈیا  بیداری نے 680 تخلیقی پوسٹس کے ذریعے 5.49 لاکھ امپریشنز اور 63.57 لاکھ ویوز حاصل کیے۔

ایک آن لائن آگاہی ورکشاپ، جس کا عنوان "ڈیجیٹل ہائی وے پر نیویگیشن: آپ کے آن لائن سفر کی حفاظت" تھا، ایم ای آئی ٹی وائی کے افسران اور دیگر حکومت کے محکموں، وزارتوں اور اداروں کے اہلکاروں کے لیے بھی منعقد کی گئی تھی، جس میں 1,217 شرکاء نے ڈیجیٹل سیکیورٹی پر بات چیت کی۔ اس سیشن نے شرکاء کو بہترین سائبر سیکیورٹی کے طور طریقوں سے آگاہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مفید سیکیورٹی ٹولز جیسے کہ ، پی آئی سی 2 ایم اے پی،

 ، deviceinfo.me، coveryourtracks.eff.org، stopNCII.org، SecureEraser ایپ وغیرہ کی نمائش کی۔ یہ ٹولز آن لائن مواد کی صداقت کی تصدیق، شناختی دھوکہ دہی کو روکنے، ڈیوائس کی فنگر پرنٹس کا تجزیہ کرنے اور ذاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس ورکشاپ کو شرکاء نے اس کے عملی نقطہ نظر اور موجودہ سائبر سیکیورٹی چیلنجز کو حل کرنے میں اس کی اہمیت کے لیے سراہا۔

آئی ایس ای اے کے بارے میں

انفارمیشن سیکورٹی ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس (آئی ایس ای اے)منصوبہ، جو ایم ای آئی ٹی وائی کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے، کا مقصد سائبر سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی کو مستحکم کرنا اور انفارمیشن سیکورٹی میں مہارت رکھنے والے انسانی وسائل کی تعمیر کرنا ہے۔ حال ہی میں منظور شدہ آئی ایس ای اے فیز-III (اکتوبر 2023) کا مقصد پانچ سالوں میں سائبر سیکیورٹی میں تربیت یافتہ 2.25 لاکھ افراد کی تیاری کرنا ہے، جن میں 45,000 ماہر اور سرٹیفائیڈ سائبر سیکیورٹی پیشہ ور (سی آئی ایس او ، ڈپٹی ، اور امیدوار) اور 2.3 لاکھ طلباء اور محققین شامل ہیں جو رسمی اور غیر رسمی کورسز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، منصوبہ کا مقصد سائبر اویئر ڈیجیٹل ناگرک مہم کے تحت بڑے پیمانے پر آگاہی کے اقدامات کے ذریعے مختلف پس منظر رکھنے والے 12 کروڑ سے زائد مستفیدین کو شامل کرنا ہے، جن میں اسکول کے بچے، اساتذہ، کالج کے طلباء، فیکلٹی، خواتین، بزرگ شہری، سرکاری ملازمین،  ایم ایس ایم ایز اور این جی اوز شامل ہیں۔

مزید معلومات اور سائبر سیکیورٹی آگاہی کے وسائل تک رسائی کے لیے، درج ذیل ویب سائٹس پر جائیں:

https://isea.gov.in/ اور https://staysafeonline.in/.

 

ش ح۔ م م۔ ج

7954uno-


(Release ID: 2109247) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil