کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یکم مارچ 2025 سے سات مارچ 2025 تک ملک بھر کی مختلف ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں ہفتے بھر کی تقریبات منعقد کرنے کے ذریعے ”جن اوشدھی: دام کم، دوائی اتّم“ کے تھیم کے ساتھ جن اوشدھی دیوس منایا گیا


صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے ساتویں جن اوشدھی دیوس کے موقع پر ایمس بلاس پور میں جن اوشدھی کیندر کا دورہ کیا اور مستفیدین سے بات چیت کی

ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی اور ریاستی سطح کے وزرا نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی

ساتویں جن اوشدھی دیوس کے موقع پر ملک بھر میں 350 سے زائد مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جن میں تقریباً 50,000 لوگوں نے شرکت کی

دو سو سے زیادہ نئے جن اوشدھی کیندر کھلے: کل تعداد 15291 ہوگئی

Posted On: 07 MAR 2025 7:07PM by PIB Delhi

ہفتے بھر چلنے والی تقریبات کے ساتویں دن، پی ایم بی آئی (فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا) نے آج ملک بھر میں 100 سے زیادہ اہم تقاریب کا انعقاد کر کے ساتواں جن اوشدھی دیوس منایا جہاں ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور قانون ساز کونسل کے دیگر اعلیٰ افسران نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے اس تقریب میں شرکت کی تاکہ عوام کو اس سے واقفیت اور فوائد حاصل ہو سکیں۔

 

 

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر، جناب جگت پرکاش نڈا نے ایمس، بلاس پور، ہماچل پردیش میں جن اوشدھی کیندر کا دورہ کیا اور استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ کیندر کے مالکان اور جن اوشدھی اسکیم کے استفادہ کنندگان نے بھی اپنے تجربات شیئر کیے۔

 

 

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا اور کیمیکل اور کھاد کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے ویڈیو پیغام شیئر کیا اور ملک کے تمام شہریوں کو ساتویں جن اوشدھی دیوس 2025 کی بہت بہت مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے بھی آج اشوک وہار، دہلی میں ایک جن اوشدھی کیندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اس پریوجنا کے فوائد کی وضاحت کی اور لوگوں کو اس عظیم پروجیکٹ کا حصہ بننے کی ترغیب دی جس کا مقصد سستی قیمتوں پر معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔

ساتویں جن اوشدھی دیوس کے موقع پر، مشہور ریت آرٹسٹ پدم شری سدرشن پٹنائک نے نیلادری بیچ، پوری، اڈیشہ کے ساحلوں پر ”دام کم داوائی اتم“ کے تھیم کی عکاسی کرنے والا ایک ریت آرٹ بنایا۔ اس کی شان و شوکت نہ صرف لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے بلکہ وزیر اعظم کے وژن کی بھی عکاسی کر رہی ہے۔
اس تقریب کی سب سے بڑی خاص بات کیمیکل اور فرٹیلائزر اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا کے ذریعہ جن اوشدھی رتھ (موبائل وین) کو جھنڈی دکھا کر ملک کے لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنا تھا۔ موبائل وین لوگوں تک پہنچنے کے لیے قومی راجدھانی سے پورے ملک میں سفر کرے گی۔ اسی دن ملک بھر میں جن اوشدھی پرتگیا یاترا نکالی گئیں۔ لوگوں میں بڑے پیمانے پر جوش پیدا کرنے کے لیے پد یاترا نکالی گئیں۔ پد یاترا میں جن اوشدھی ٹی شرٹس اور کیپ پہنے اسکولی بچوں نے شرکت کی۔

دو مارچ، 2025 کو ہیریٹیج واک تھیم کے ساتھ – جن اوشدھی وراثت کے ساتھ پورے ہندوستان کی سطح پر 25 اہم تاریخی مقامات جیسے حوض خاص، نئی دہلی، گوالیار فورٹ، تاج محل، آگرہ امام باڑہ، لکھنؤ وغیرہ میں ملک بھر میں 500 مقامات پر، ملک کے بزرگ شہریوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تین مارچ 2025 کو ملک بھر کے مختلف اسکولوں میں جن اوشدھی بال مترا کا انعقاد کیا گیا تاکہ بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں آمادہ کیا جا سکے جس کے ذریعے جن اوشدھی پریوجنا کا پیغام پھیلایا گیا۔

چار مارچ، 2025 کو خواتین استفادہ کنندگان تمام ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 30 مقامات پر جن اوشدھی مراکز میں موجود تھیں جہاں خواتین عوامی نمائندوں، خواتین ڈاکٹروں، این جی اوز کی موجودگی میں بات چیت کی گئی اور جن اوشدھی ادویات کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔

پانچ مارچ، 2025 کو ملک بھر کے فارمیسی کالجوں/یونیورسٹیوں میں جن اوشدھی پریوجنا کے تحت روزگار کے مواقع کے بارے میں معلومات کے ساتھ فارمیسی کے طلبا کی رہنمائی کے لیے سیمینار منعقد کیے گئے۔ فارما کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پی ایم بی جے پی پر کل ہند سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

جن اوشدھی دیوس، 2025 کی ہفتہ بھر کی تقریبات کے چھٹے دن پی ایم بی جے پی نے ملک بھر میں شہریوں کو رضاکاروں کے طور پر رجسٹر کرنے کے لیے ”آؤ جن اوشدھی دوست بنیں“ کا اہتمام کیا۔

ہفتے بھر کے جشن کے ایک حصے کے طور پر، نیشنل پنشنر اور جن اوشدھی اور دیگر اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کو 1.12 کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل پیغامات اس عظیم پروجیکٹ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ملک بھر میں بھیجے گئے۔ ملک کے نوجوانوں کو تعلیم دینے کے لیے MyGov پورٹل کے ذریعے مختلف مقابلوں جیسے مضمون نویسی، پوسٹر سازی، کوئز وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ کوئز/مقابلوں کے فاتحین کو انعامات دیے گئے۔ MyGov پورٹل کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کے لیے 7 کروڑ سے زیادہ پیغامات بھی بھیجے گئے۔ 300 مقامات پر کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو بھی پیغام پھیلانے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا گیا۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 7969


(Release ID: 2109239) Visitor Counter : 20


Read this release in: Odia , English , Hindi