عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پرگتی میٹنگ مؤرخہ 5 مارچ 2025 میں دی گئی عزت مآب وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈی اے آر پی جی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے 10 ریاستوں کے رائٹ ٹو سروسز کمشنروں تال میل کو مضبوط بنائے گا
سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ساتھ ریاستوں کے آر ٹی ایس پورٹل کے انضمام کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے اختیارات اپنائے جائیں گے اور ویب اے پی آئی کے ذریعے ریورس انٹیگریشن کو بروئے کار لایا جائے گا
ریاستی حکومتوں کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شہریوں کی شکایات کو میپ کیا جائے گا اور اس طرح کی خدمات کا اعلان کرنے کے لیے رائٹ ٹو سروس کمشنروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا
رائٹ ٹو سروس کمشنرز کی طرف سے خدمات فراہمی کو بہتر بنانے کے بہترین طریقوں کو درج کیا جانا ہے
प्रविष्टि तिथि:
06 MAR 2025 5:00PM by PIB Delhi
مؤرخہ 26 دسمبر 2024 کو منعقدہ پرگتی ریویو میٹنگ میں دی جانے والی وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی کی ہدایات کی تعمیل میں، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے 10 ریاستوں کے رائٹ ٹو سروسز کمشنرز کے ساتھ اپنے تال میل کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
اس اقدام کے ضمن میں، ڈی اے آر پی جی کی طرف سے درج ذیل سرگرمیاں انجام دی جائيں گی:
- سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ساتھ ریاستوں کے آر ٹی ایس پورٹل کے انضمام کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے اختیارات اپنائے جائیں گے اور ویب اے پی آئی کے ذریعے ریورس انٹیگریشن کو بروئے کار لایا جائے گا۔
- سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شہریوں کی شکایات کو ریاستی حکومتوں کی خدمات فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے میپ کیا جائے گا اور اس طرح کی خدمات کا اعلان کرنے کے لیے / خدمات ڈیجیٹائزیشن کے لیے رائٹ ٹو سروس کمشنروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
- رائٹ ٹو سروس کمشنرز کی طرف سے خدمات فراہمی کو بہتر بنانے کے بہترین طریقوں کو درج کیا جائے گا۔
رائٹ ٹو سروس کمشنرز نے کا کہنا ہے کہ خدمات فراہمی کی کارکردگی اور سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل میں موصول ہونے والی شکایات کی تعداد کے درمیان الٹا تعلق ہے۔ انہوں نے خدمات کی فراہمی سے متعلق سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل میں درج شکایات کے زمروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے موثر طریقوں پر غور وخوض کیا۔ ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا (اے ایس سی آئی) نے سی پی جی آر اے ایم ایس کے نالج پارٹنر کے طور پر شکایات کے ازالے کے افسروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے نئی حکمت عملی متعارف کرائی ہے تاکہ افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے اور ان کی ری-اسکلنگ کی جائے۔ یہ تصور پیش کیا گيا ہے کہ سی پی جی آر اے ایم ایس اور ریاستوں کے آر ٹی ایس کمشنروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تال میل سے ہندوستان کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شکایات کے ازالے کے سلسلے میں شہریوں کا اطمینان حاصل کرنے میں اہم قدم کی نمائندگی ہو گی۔

*******
Uno-7913
ش ح۔ م ش ع -ج
(रिलीज़ आईडी: 2108897)
आगंतुक पटल : 29