لوک سبھا سکریٹریٹ
ماں ، ہمدردی، شفقت اور ایثار کا مجسمہ ہے ؛ اس کی صحت کا خیال رکھنا عبادت کے مترادف ہے : لوک سبھا اسپیکر
لوک سبھا کے اسپیکر نے بندی میں سپوشت ماں ابھیان کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا، جس کا مقصد معاشرے میں سب سے کمزور کی زندگی کو بدلنا ہے
17.13 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
05 MAR 2025 8:50PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو سپوشت ماں ابھیان کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ بندی کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ یہ مہم ماں کی قوت کو بااختیار بنانے اور حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔ جناب برلا نے کہا کہ سماج کے کمزور ترین لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے وژن کے ساتھ سپوشت ماں ابھیان شروع کیا گیا تھا۔
جناب برلا نے کہا کہ سپوشت ماں ابھیان صرف ایک مہم نہیں ہے بلکہ اس نے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں صحت مند ہوگی تو بچہ بھی صحت مند ہوگا اور صحت مند بچہ ہی ایک مضبوط معاشرہ تشکیل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم خواتین کی طاقت کو روشناس کر کے ایک صحت مند اور خود انحصار معاشرے کی بنیاد رکھنے کی کوشش ہے۔ جناب برلا نے کہا کہ ماں نہ صرف زندگی دینے والی ہے بلکہ ہمدردی، پیار اور قربانی کی مجسم بھی ہے۔ اس کی صحت کا خیال رکھنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ہمارا مقصد معاشرے کے ہر ضرورت مند گھرانے کی خواتین تک پہنچنا اور انہیں اچھی طرح سے غذائیت فراہم کرنا ہے۔
پروگرام میں بندی اور تلیڑا پنچایت سمیتی علاقے میں ترقیاتی کاموں کی سوغات دیتے ہوئے جناب برلا نے 17.13 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔
لوک سبھا اسپیکر نے حاملہ خواتین کو غذائیت پر مبنی کٹس پیش کرکے مہم کا آغاز کیا۔ سماجی کارکنوں کی مدد سے اس مہم میں محروم خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 1800 سے زائد حاملہ خواتین کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں ہر ماہ ڈیلیوری تک ہیلتھ چیک اپ اور کونسلنگ کی سہولیات کے ساتھ مفت غذائیت پر مبنی کٹس فراہم کی جائیں گی۔
خواتین کی صحت کی مسلسل نگرانی کے لیے ہیلتھ کارڈز بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے تحت ہر ماہ لگائے جانے والے فالو اپ کیمپ میں غذائیت پر مبنی کٹس کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ان خواتین کو مختلف قسم کے مفت ہیلتھ چیک اپ اور مشاورت فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کی رپورٹ ہیلتھ کارڈ میں درج کی جائے گی جس سے فالو اپ کے انتظامات میں مدد ملے گی۔ صحت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے علاوہ ان خواتین کو بچوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے بنیادی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔
مہم کے 5 کامیاب سال
· 29 فروری 2020 کو شروع کی گئی۔
· دوسرا مرحلہ 17 مئی 2022 سے شروع ہوا۔
· تیسرا مرحلہ 3 فروری کو کوٹہ میں شروع ہوا۔
· ایک لاکھ سے زیادہ غذائیت پر مبنی کٹس کی تقسیم۔
· 18 ہزار سے زائد مستفیدین۔
· 800 سے زائد تقسیمی کیمپ۔
· نارمل زچگی میں اضافہ۔
· صحت مند بچے کی پیدائش۔
· حاملہ خواتین کے وزن میں اضافہ
· زچگی اور بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی
***
ش ح۔ض ر۔ ج ا
(U: 9703)
(Release ID: 2108786)
Visitor Counter : 6