وزارات ثقافت
وودھتاکا امرت مہوتسو - راشٹرپتی بھون میں جنوبی ہند ایڈیشن
مہوتسو عوام کے لیے 6 سے 9 مارچ تک صبح 10.00 بجے سے شام 8.00 بجے تک کھلا ہے
Posted On:
05 MAR 2025 3:41PM by PIB Delhi
"ویودھتا وودھتاکا امرت مہوتسو ایک سالانہ ثقافتی تہوار ہے جو مختلف خطوں کی منفرد روایات کو ظاہر کرتے ہوئے بھارت کے متنوع ورثے کا جشن مناتاہے۔ اس سال اس تقریب کا افتتاح صدر جمہوریہ ہند محترمہ
دروپدی مرمو 5 مارچ 2025 کو راشٹرپتی بھون میںاس کا افتتاح کریں گی۔ یہ عوام کے لیے 6 سے 9 مارچ تک صبح 10.00 بجے سے شام 8.00 بجے تک کھلا رہے گا۔ پہلا ایڈیشن، جو پچھلے سال منعقد ہوا، شمال مشرقیبھارت پر مرکوز تھا اور اسے 1.3 لاکھ زائرین اور کاریگروں کی فروخت میں 1 کروڑ سے زیادہ کے ساتھ زبردست ردعمل ملا۔ اس کامیابی کے بعد، دوسرا ایڈیشن جنوبی بھارت کو نمایاں کرتا ہے، جس میں پانچ ریاستوں کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور آندھرا پردیش، لکشدیپ اور پڈوچیری کے ساتھ شامل ہیں۔ اس تہوار کا مقصد راشٹرپتی بھون کو ثقافتی تبادلے کا مرکز بنانا ہے، جس سےبھارت کے متحرک ورثے کو اپنے شہریوں کے قریب لایا جائے۔
جنوبی ہند ایڈیشن کی اہم جھلکیاں:
500سے زائد کاریگر اور بنکر روایتی دستکاری اور ہینڈ لومز کی نمائش کر رہے ہیں، جن میں کانجیورام اور کاسوو ساڑیاں، پوچمپلی اکت، میسور ریشم، اور پیتل اور لکڑی کے پیچیدہ دستکاری شامل ہیں۔
400سے زائد فنکار لوک اور کلاسیکی رقص اور موسیقی کی شکلیں پیش کریں گے، جو جنوبی بھارت کے ثقافتی جوہر کو زندہ کرتے ہیں۔
مستند پکوان جن میں جنوبی بھارتیہ پکوان شامل ہیں جیسے بسی بیلےباتھ، کیرالہ سدیا، چیتناڈ اسپیشلیٹیز، اور آندھرا کے چٹپٹے ذائقے۔
نوجوان نسل کو متاثر کرنے کے لیے انٹرایکٹو ورکشاپس، کہانی سنانے اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ یوتھ انگیجمنٹ زون۔
یہ فیسٹویل ثقافت کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، قبائلی امور کی وزارت، وزارت سیاحت اور تمام شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے جنہوں نے بھارت کے متنوع ورثے کے تحفظ اور فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رسائی اور عوامی شرکت:
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ ثقافتی جشن سب کے لیے شامل اور کھلا ہے، داخلہ مکمل طور پر مفت ہے، جس سے ہر شہری کو بغیر کسی رکاوٹ کے جنوبی بھارت کی روایات کی بھرپوری کا تجربہ کرنے کی اجازت ملتی ہے۔
شرکت کیلئے رجسٹر کریں:
عوام کو دورہ کرنے، کاریگروں کے ساتھ مشغول ہونے، ثقافتی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے اور جنوبیبھارت کے منفرد ورثے میںخود کو سمولینےکی ترغیب دی جاتی ہے۔ فیسٹیول کا مفت ٹکٹ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/plan-visit/amrit-udyan/rE/mO
کے ذریعے بک کیا جا سکتا ہے۔
پنڈال میں داخلہ راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے ہے۔
وودھتا کا امرت مہوتسو کاریگروں اور اداکاروں کو بااختیار بناتے ہوئے لوگوں کو ان کی جڑوں سے جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ مہوتسو صرف ایک جشن نہیں ہے بلکہ تنوع میں بھارت کے اتحاد، ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے اور ہمارے اجتماعی ورثے میں فخر کو فروغ دینے کا ایک اعادہ ہے۔
آرٹ فارمز اور کرافٹ فارمز کی فہرست ذیل میں منسلک ہے:
آرٹ فارمز کی فہرست
List of Art Forms
- Andhra Pradesh
- Kuchipudi
- Dappulu
- Tappetagullu
- Dhimsa
- Karnataka
- Viragase
- Dollukunitha
- Kamsale
- Yakshagana
- Poojakunitha
- Lambani Kunitha
- Mahila Veeragase
- Kerala
- Kathakali
- Mohiniyattam
- Kaliyattam
- Lakshdweep
- Parichakali
- Bandiya
- Tamil Nadu
- Thappattam
- Bharatnatyam
- Oyilattam
- Periyamelam
- Telangana
- Mathuri
- Gussadi
- Oggu Dolu
- Perini Natyam
List of Craft Forms
- Andhra Pradesh
- Etikoppaka Toys
- Kondapalli Toys
- Telangana
- Banjara Embroidery
- Docra Casting
- Kalamkari Block Printing
- Silver Filigree
- Zari and Zardozi
- Puducheryy
- Block Printing
- Coconut shell craft
- Terracotta
- Karnataka
- Chennapatna Toys
- Mysore Rosewood Inlay
- Tamil Nadu
- Kota Pottery
- Stone Carving
- Tanjore Painting
مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 7862
(Release ID: 2108480)
Visitor Counter : 11