کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کمپنیوں اور  تجارتی کوئلہ کانوں سے کوئلے کی پیداوار سال  درسال32.53 فیصد بڑھ کر167.36 ملین ٹن ہوگئی ہے

Posted On: 05 MAR 2025 11:17AM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کو یہ خبر دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ مالی سال25-2024 میں کمپنیوں کی  ملکیت والی اور تجارتی کوئلہ کانوں سے کوئلے کی پیداوار، فروری 2025 تک167.36 ملین ٹن جا پہنچی ہے۔ یہ اضافہ32.53 فیصد کا سال در سال اضافہ دکھاتا ہے جو 28 فروری 2024 کے دوران نکالے گئے 126.28 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔

کوئلے کو بھیجے جانے میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔ مالی سال کے دوران کوئلے کو بھیجے جانے کی مجموعی مقدار 170.66 ملین ٹن  رہی جس نے  گزشتہ سال  درج کی گئی 128.45 ملین ٹن کی مقدار کو پیچھے چھوڑ دیا یہ اضافہ 32.86 فیصد کی سال در سال بڑھوتری دکھاتا ہے اور اہم شعبوں جیسے بجلی، اسٹیل اور سیمنٹ کے لیے مستحکم اور غیر مسدود کوئلے کی فراہمی کو یقینی بناتاہے۔

15 فروری2025 کو ایم/ایس پرکاش انڈسٹریز لمٹیڈ کی بھاسکر پاڑہ کوئلہ کان نے کوئلے کی پیدا وار شروع کی  اور اس دوران 15 ملین ٹن کی پیک ریٹیڈ کیپی سیٹی  ، پی آر سی حاصل کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1865NYT.jpg

فروری تک لگا تار پچھلے 3 برسوںکی   کوئلے کی پیداوار

کوئلے کی وزارت پائیدار اور کوئلے کے فعال شعبے کے تئیں عہد بستہ ہےجو ملک کی نمو اور ترقی میں تعاون کرتاہے۔ یہ نظریہ وکست بھارت 2047، کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس کا مقصد بھارت کو سال 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ کوئلہ کاشعبہ اس ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے گا اور توانائی کی  فراہمی، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کو تحریک دینے کو یقینی بناتا ہے۔

*******

UR-7833

(ش  ح۔  ض  ر۔ اش  ق)

 


(Release ID: 2108364) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil