بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ میں واقع اے ایم سی ایچ یو میں صلاحیتی توسیع کے لیے سنگ بنیاد  رکھا

Posted On: 04 MAR 2025 6:41PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ڈبرو گڑھ میں آسام میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال(اے ایم سی ایچ) کے احاطے میں تیار کیے جانے والے 37 بستروں والے مریضوں  کی نگہداشت کے کیبن سہولت بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔ مریضوں کے لیے جدید طبی نگہداشت کے ساتھ کیبنوں  کو تمام تر چار منزلوں میں تعمیر کیا گیا ہے۔ مکمل طور پر آراستہ چار منزلہ سہولت 8.89 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیار کی جائے گی۔ آئل انڈیا لمیٹڈ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر لاگت کی حمایت کرے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، مرکزی وزیر، جناب سربانند سونووال نے کہا، "وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیشانہ  قیادت میں، ہندوستان میں حفظانِ صحت کے نظام میں زبردست تبدیلی آئی ہے جس نے اسے معاشرے کے تمام طبقوں کے لوگوں کے لیے موثر بنایا ہے۔ آیوشمان آروگیہ بھارت ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے یعنی – قابل استطاعت ، قابل رسائی، اور عالمی معیار کو تبدیل کر رہا ہے۔ ایک وکست بھارت صحت مند بھارت کے ساتھ شروع ہوتا ہے، اور ہم ہر شہری کے لیے حفظانِ صحت کے معاملے میں ملک کو عمدگی کی جانب لے جا رہے ہیں۔ حفظانِ صحت کی عمدگی  وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وکست بھارت کی تصوریت کی حصولیابی  کے لیے کلید کی حیثیت رکھتی ہے۔

اے ایم سی ایچ نے جو کردار ادا کیا ہے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، "اے ایم سی ایچ ڈبرو گڑھ، شمال مشرقی ہندوستان کا سب سے بڑا میڈیکل کالج، آسام، اروناچل پردیش اور اس سے آگے طویل عرصے سے حفظانِ صحت کی ریڑھ کی ہڈی رہا ہے۔ جیسے جیسے قابل استطاعت، اعلیٰ معیار کے علاج کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے، آسام میں ایک نئی سہولت ابھرتی ہے - نہ صرف ایک توسیع کے طور پر، بلکہ خطے کے لیے خصوصی حفظانِ صحت کی نئی تعریف کے وعدے کے طور پر۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اے ایم سی ایچ میں صلاحیتی توسیع  ملک کے حفظانِ صحت نظام کو نئی شکل دینے اور مضبوط بنانے  کی نریندر مودی حکومت کی عہدبندگی کو مزید تقویت بہم پہنچائے گی، یعنی حفظانِ صحت کو قابل رسائی، قابل استطاعت، اور پائیدار بنانے میں تعاون فراہم کرے گا اور اس طرح تصوریت اور عزم کے ساتھ خطے کی طبی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوطی فراہم کرے گا۔"

مرکزی وزیر نے اے ایم سی ایچ کے طلباء کو جو اس مبارک موقع پر جمع ہوئے تھے، مشورہ دیا کہ، "اچھی صحت زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ یوگا، متوازن غذائیت، اور ذہن سازی کے ذریعے، ہم طاقت، مزاحمت اور اندرونی ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔ ایک صحت مند طرز حیات کا مطلب زندگی میں چند سالوں کا اضافہ کرنا نہیں بلکہ ان سالوں میں زندگی کو شامل کرنا ہے۔ سانس لیں، حرکت کریں، اور ترقی کریں- آپ کی صحت کا سفر ملک میں حفظانِ صحت کے ایک موثر نظام کے لیے اتنا ہی اہم ہے۔ انسانیت کے مستقبل کی دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر، آپ کے پاس زندگیوں کو بہتر بنانے اور بدلنے کی طاقت ہے۔ ہم آپ کی بہترین صحت اور صحت مند دماغ کی تمنا کرتے ہیں، کیونکہ ان طاقتوں کے ساتھ، قوم کی تعمیر اور زندگیوں کو بہتر بنانے میں آپ کا تعاون اور بھی زیادہ معنی خیز ہوگا۔

رتوپرنا برواہ، چیئرمین، سیاحتی ترقیاتی کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی)، حکومت آسام؛ اکھیم ہزاریکا، چیئرمین، ضلعی ترقیاتی اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ساتھ ساتھ او آئی ایل اور اے ایم سی ایچ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003587L.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KD9N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WZC6.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7820


(Release ID: 2108222) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil