وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کا بحری جہاز کٹھار کولمبو، سری لنکا پہنچا

Posted On: 04 MAR 2025 6:15PM by PIB Delhi

بحری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے، مشرقی بحری کمان کے زیراہتمام مشرقی بیڑے کا بحری جہاز آئی این ایس کٹھار بحر ہند کے علاقے میں تعیناتی کے مشن پر ہے اور کولمبو، سری لنکا پہنچ گیا ہے۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کمانڈر نتن شرما نے سری لنکا بحریہ کے کمانڈر مغربی بحری علاقہ، آر اے ڈی ایم ایم ایچ سی جے سلوا سے ملاقات کی۔

دورے کے ایک حصے کے طور پر، دونوں بحری افواج کے اہلکار پیشہ ورانہ بات چیت، علم کے تبادلے کے سیشنوں اور دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے، اور حکومت ہند کی ’ہمسائے کو اولیت‘  اور ’خطے میں سبھی کے لیے سلامتی اور نمو‘ جیسی پہل قدمیوں کے تحت باہمی تعاون میں اضافہ کرنے   کی اہمیت کو نمایاں کرتاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(3)(2)I1S7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)(1)FVAL.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7819


(Release ID: 2108213) Visitor Counter : 9


Read this release in: Tamil , English , Hindi