وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ کے چیف نے 16 ویں جمبو مجمدار بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کیا
Posted On:
04 MAR 2025 5:00PM by PIB Delhi
ایئر چیف مارشل جناب اے پی سنگھ نے 04 مارچ 2025 کو ایئر فورس آڈیٹوریم میں سینٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز (سی اے پی ایس) کے زیر اہتمام 16 ویں ’جمبو‘ مجمدار بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کیا۔ سیمینار کا موضوع ’ایرو اسپیس پاور کی ابھرتی ہوئی حرکیات‘ ہے۔ استقبالیہ کلمات ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) انل گولانی، ڈائریکٹر جنرل، سی اے پی ایس نے پیش کیے۔
’جمبو‘ مجمدار بین الاقوامی سیمینار ایک سالانہ تقریب ہے جس کا انعقاد سی اے پی ایس کے ذریعے آزادی سے قبل بھارت کے ایک معروف فائٹر پائلٹ مرحوم ڈبلیو جی کمانڈر کرون کرشنا مجمدار کی یاد میں کیا جاتا ہے۔
معروف پینل لسٹ میں انٹیگریٹڈ ایرو اسپیس مینجمنٹ، ’ہوا کا کنٹرول‘ حاصل کرنے کے لیے موثر خلائی استعمال، مستقبل کے تنازعات میں ڈرونز اور مینڈ ان مینڈ ٹیمز(ایم یو ایم ٹی) کا استعمال ، فضائی جنگ پر ای ڈبلیو اور سائبر کے اثرات، آئی اے ایف کے ذریعہ پانچویں جنریشن کے طیاروں میں ابھرتی ہوئی اور نیش ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے کا راستہ شامل تھے۔ سیمینار میں مختلف شعبوں اور تجربات سے تعلق رکھنے والے حکام، محققین اور ہوا بازی کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ سیمینار نے نوجوانوں اور تجربہ کار افراد میں یکساں دلچسپی اور جوش پیدا کیا اور ایرو اسپیس ڈومین میں مستقبل کی مصروفیات کی راہ ہموار کی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7806
(Release ID: 2108119)
Visitor Counter : 15