بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی  ڈبلیو آر  -I ایچ کیو ز اور ایم بی آر اے پی پی نے دیہی راجستھان میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے موبائل میڈیکل یونٹ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 28 FEB 2025 1:13PM by PIB Delhi

ممبئی، 28 فروری 2025

ماہی بانسواڑہ راجستھان اٹامک پاور پروجیکٹ( ایم بی آر اے پی پی ) کے آس پاس کی کمیونٹیز کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، 27 فروری 2025 کو ایک موبائل میڈیکل یونٹ (ایم ایم یو)  کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ یہ اقدام، این ٹی پی سی ویسٹرن ریجن-I ہیڈکوارٹرز (ڈبلیو آر-1 ایچ کیو ایس) ، ممبئی کے سی ایس آر تعاون کے ذریعےمالی مدد کی فراہمی کے ساتھ ووکارٹ فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت میں لاگو کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-02-28at12.24.56PM(1)SL8B.jpeg

فلیگ آف تقریب کی قیادت  جناب   پرسین جیت پال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (نیوکلیئر) اور پروجیکٹ ڈائریکٹر، ایم بی آر  اے پی پی ، جناب سندیپ کمار داس، جی ایم (پروجیکٹس)،  جناب  پنکج دھیانی، جی ایم (ایل اے اینڈ آر آر)، محترمہ وندنا چترویدی، ایچ آر کے علاقائی سربراہ،  این ٹی پی سی ڈبلیو آر-1 ایچ کیو کی موجودگی میں کی۔  جناب  سجیو چترویدی، اے سی ای  (این پی سی آئی ایل )، تینوں پروجیکٹ سے متاثرہ پنچایتوں کے سرپنچوں، گاؤں کے مقامی لوگوں اور ایم بی آر اے پی پی  کے ملازمین کے ساتھ ووکارڈ فاؤنڈیشن کے سینئر نمائندوں نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

پائیدار صحت کی دیکھ بھال کی پہل  کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، محترمہ چترویدی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام این  ٹی پی سی ڈبلیو آر-I کے سی ایس آر  اقدامات کے تحت 6 دسمبر 2024 کو منعقدہ میگا میڈیکل کیمپ کے دوران موصول ہونے والے تاثرات سے ہوا ہے۔ ایم ایم یو دیہی آبادی کو مفت طبی مشورے، بنیادی تشخیص اور ادویات فراہم کرے گا، ان لوگوں تک صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنائے گا جنہیں وقت اور ٹرانسپورٹ کی رکاوٹوں کی وجہ سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-02-28at12.24.56PMV92D.jpeg

مسلسل سی ایس آر اقدامات  کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے،   جناب پال نے کہا:

‘‘ایم بی آر اے پی پی میں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری ذمہ داریاں بجلی کی پیداوار سے بڑھ کر ہیں۔ یہ موبائل میڈیکل یونٹ ہماری کمیونٹیز کی بہبود کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہم بامعنی  سی ایس آر اقدامات کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کو مضبوط بناتے رہیں گے۔’’

مقامی سرپنچوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا، اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ کس طرح خواتین اور بزرگوں کو بہت فائدہ دے گا اور دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی بہتر رسائی کو یقینی بنائے گا۔

اس قدم کے ساتھ، ایم بی آر اے پی پی ور  این ٹی پی سی ڈبلیو آر-1 ہیڈکوارٹر جامع ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صنعتی ترقی کے ثمرات ان کمیونٹیز کی زندگیوں میں واضح بہتری میں ترجمہ کریں جن کی وہ خدمت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ۔رض

U-7796

 


(रिलीज़ आईडी: 2108015) आगंतुक पटल : 56
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi