ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گجرات کے گیر میں سفاری  دورہ کیا


وزیر اعظم نے گذشتہ کئی سالوں میں ایشیائی شیروں کی آبادی میں مسلسل اضافے کو یقینی بنانے والی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 03 MAR 2025 7:22PM by PIB Delhi

 وزیراعظم جناب نریندر مودی آج گجرات کے گر میں سفاری پر گئے، جو شاندار ایشیائی شیر کے مسکن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انھوں نے ان اجتماعی کوششوں کو سراہا جنہوں نے گذشتہ کئی سالوں میں ایشیائی شیروں کی آبادی میں مسلسل اضافے کو یقینی بنایا ہے۔

ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں انھوں نے لکھا:

"آج صبح،#WorldWildlifeDay کو، میں گیر میں ایک سفاری پر گیا، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، شاندار ایشیائی شیر کا مسکن ہے۔ گیر آنے سے ان کاموں کی بہت سی یادیں بھی تازہ ہوجاتی ہیں جو ہم نے اجتماعی طور پر کیے تھے جب میں گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ گذشتہ کئی سالوں میں اجتماعی کوششوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایشیائی شیروں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایشیائی شیروں کے مسکن کے تحفظ میں قبائلی برادریوں اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین کا کردار بھی اتنا ہی قابل ستائش ہے۔‘‘

’’ یہاں گیر کی کچھ اور جھلکیاں پیش ہیں۔ میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ مستقبل میں آئیں اور گیر کا دورہ کریں۔‘‘

’’گیر میں شیر اور شیرنی! آج صبح فوٹو گرافی آزمائی۔‘‘

 

 

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7781


(Release ID: 2107870) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil