وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کا پہلا تربیتی دستہ تھائی لینڈ کے گہرے پانی کی بندرگاہ فوکٹ پر پہنچا

Posted On: 03 MAR 2025 6:23PM by PIB Delhi

جنوب مشرقی ایشیا میں فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن (ٹی ایس1) کی جاری تربیتی مہم کے کے ضمن میں،آئی این ایس شاردُل، آئی این ایس سُجاتا اور آئی سی جی ایس پر مشتمل تربیتی دستہ یکم مارچ 2025 کو تھائی لینڈ کے گہرے پانی کی بندرگاہ فوکٹ پر پہنچ پر پہنچا۔آر ٹی ایف اے بینڈ کے ساتھ رائل تھائی نیوی (آر ٹی این)کی جانب سے ہندوستانی جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سینئر آفیسر، ٹی ایس 1، کیپٹن انسل کشور نے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ساتھ تھرڈ نیول ایریا کمانڈ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سوات ڈونسکول سے ملاقات کی۔ افسران کے مابین ہونے والی بات چیت علاقائی سلامتی، مشترکہ تربیتی مشقوں اور خیر سگالی کی سرگرمیوں پر مرکوز تھی۔

آر ٹی این کی سینئر لیڈرشپ، سفارت کاروں، اور غیر مقیم ہندوستانی شہریوں کے لیے ٹی ایس 1پر استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ پورٹ کال کے دوران، ہندوستانی بحریہ اور رائل تھائی بحریہ متعدد تربیتی سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے جن کا مقصد سمندری تعاون کو مضبوط کرنا اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے میں پیشہ ورانہ تعاملات، یوگا سیشن، کراس ٹریننگ وزٹ، دوستانہ اسپورٹس فکسچر، نیول بینڈ کی نمائش اور پاسیکس شامل ہیں۔

ہندوستانی بحریہ اور رائل تھائی بحریہ نے باہمی قریبی اور دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھا ہے، جو گزشتہ برسوں میں مضبوط ہوئے ہيں۔ یہ دورہ دونوں بحری فوجی دستوں کے درمیان بہتر مفاہمت اور بہتر باہمی تعاون کو تقویت دینے والا ہے۔

 

01.jpg

02.jpg

 

****

(ش ح ۔ م ش ع۔ن ع(

U.No 7772


(Release ID: 2107860) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil