وزارت دفاع
فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے: سی ایس آر کانکلیو سے رکشامنتری کا خطاب
Posted On:
03 MAR 2025 2:09PM by PIB Delhi
رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے لوگوں سے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے دل و جان سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور اسے ہر شہری کا قومی فرض قرار دیا ہے۔ نئی دہلی میں 3 مارچ 2025 کومنعقدہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (اے ایف ایف ڈی سی ایس آر) کانکلیوسے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوجی ہمیشہ ثابت قدم، مستعد اور مشکل حالات میں سرحدوں پر تیار رہتے ہیں تاکہ ہمت اور بروقت کارروائی کے ساتھ ملک کو ہر قسم کے خطرات سے بچا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کے سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانے اور اپنے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، لیکن یہ عوام کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئیں اور ہر ممکن طریقے سے ان کی حمایت کریں۔
جناب راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ سی ایس آر تقریباً 2فیصد کا حصہ نہیں ہے، یہ جاں باز فوجیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے ساتھ دل سے جڑنے کے بارے میں ہے۔ ’’آپ کاجو بھی تعاون ہوگا وہ معمولی نہیں ہوگا۔ آپ کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کل جب آپ کی اصل بیلنس شیٹ تیار کی جائے گی، تو اس میں ذمہ داریوں سے زیادہ اطمینان اور خوشی کے اثاثے ہو ں گے،‘‘ ۔ انہوں نے تقریب میں موجود کارپوریٹ گھرانوں کے اعلیٰ رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہیں۔
رکشا منتری نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے نجی شعبے کی شراکت کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے آتم نربھر اور وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی بڑھتی ہوئی شراکت داری سے ہندوستان 2027 تک دنیا کی تین سب سے بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نےاے ایف ایف ڈی فنڈ میں فراخدلی سے تعاون کرنے پر کارپوریٹ ہاؤسز کی تعریف کی اور اس موقع پر اعلیٰ سی ایس آر عطیہ دہندگان کو مبارکباد دی۔
وزارت دفاع کاسابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ، سابق فوجیوں کی بہبود اور بحالی کے لیے کام کر رہا ہے جن میں جنگی شہیدوں کی بیواؤں، شہید فوجیوں کے زیر کفالت افراد اور سابق فوجیوں جن میں معذور افراد بھی شامل ہیں، ان کی شناخت شدہ انفرادی ضروریات جیسے کہ غربت گرانٹ، بچوں کی تعلیم کی گرانٹ، آخری رسومات کی گرانٹ، میڈیکل گرانٹ اور یتیموں/بچوں کے واسطے گرانٹ کے لیے مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ اے ایف ایف ڈی فنڈ میں عطیہ بذریعہ چیک/ڈی دی / این ای ایف ٹی/ آرٹی جی ایس کے ذریعے درج ذیل بینک کھاتوں میں دیا جا سکتا ہے:
نمبر شمار
|
بینک کا نام اور پتہ
|
اکاؤنٹ نمبر
|
آئی ایف ایس سی کوڈ
|
1.
|
پنجاب نیشنل بینک
سیوا بھون، آر کے پورم
نئی دہلی -110066
|
3083000100179875
|
PUNB0308300
|
2.
|
اسٹیٹ بینک آف انڈیا
آر کے پورم
نئی دہلی-110066
|
34420400623
|
SBIN0001076
|
3.
|
آئی سی آئی سی آئی بینک
آئی ڈی اے ہاؤس، سیکٹر-4
آرکے پورم، نئی دہلی-110022
|
182401001380
|
ICIC0001824
|
نیچے دیئے گئے QR کوڈ کے ذریعے بھی عطیہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، سکریٹری (سابق فوجیوں کی بہبود) ڈاکٹر نتن چندرا، وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ حکام، سی ایس آر برادری کے ارکان اور مسلح افواج کے موجودہ فوجیوں اور ریٹائرڈ اہلکاروں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
************
ش ح۔م ش۔ ج ا
(U: 7756)
(Release ID: 2107738)
Visitor Counter : 26