کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
دواسازی کے محکمہ کے سکریٹری نے آج دلّی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں شہریوں میں بیداری پھیلانے کے لیے جن اوشدھی کیندر ماڈل کا افتتاح کیا
پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا کے بارے میں دلّی ہاٹ کا دورہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت پر مبنی اجلاس
Posted On:
01 MAR 2025 7:35PM by PIB Delhi
پردھان منتری جن اوشدھی ’پری یوجنا ‘(پی ایم بی جے پی) کے بارے میں عوامی بیداری پھیلانے کے مقصد سے بھارت سرکار کے دواسازی کے محکمہ کے سکریٹری جناب امت اگروال نے آج نئی دہلی کے دلّی ہاٹ، آئی این اے میں جن او شدھی کیندر کے ماڈل کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) کے سی ای او جناب روی داڈھیچ بھی موجود تھے۔ اس دوران دلّی ہاٹ کا دورہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ ایک بات چیت پر مبنی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تاکہ انہیں جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے فروخت کی جا رہی اعلیٰ معیار کی سستی ادویات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر، 7 مارچ کو ہر سال ’’جن اوشدھی دیوس‘‘منایا جاتا ہے تاکہ اس اسکیم کے بارے میں بیداری کو بڑھایا جا سکے اور جنرک ادویات کو فروغ دیا جا سکے۔ پچھلے سالوں کی طرح، یکم سے 7 مارچ 2025 تک ملک بھر میں مختلف مقامات پر ایک ہفتہ طویل تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
31.01.2025 تک، ملک بھر میں 15000 جن اوشدھی کیندر (جے اے کیز) کھولے گئے ہیں۔ پی ایم بی جے پی کی مصنوعات میں2047 ادویات اور عملِ جراحی کے 300آلات شامل ہیں جو کہ خردہ دکانوں پر برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں50فیصد سے 80فیصد کم دام پر فروخت ہوتے ہیں۔
پی ایم بی جے پی کے تحت، حکومت نے 31 مارچ، 2027 تک ملک بھر میں25000جے اے کے کھولنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مارچ 2025 تک 15000جے اے کے کھولنے کا ہدف پی ایم بی آئی نے پہلے ہی 31.01.2025 کو حاصل کر لیا ہے۔
*****
ش ح – ض ر – م ش
U. No.7751
(Release ID: 2107698)
Visitor Counter : 16