سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وہیل چیئرکے بین الاقوامی دن2025 پر،بھارت بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے گئے جن میں معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی شمولیت پر زور دیا گیا

Posted On: 02 MAR 2025 8:38PM by PIB Delhi

وہیل چیئر کے بین الاقوامی دن 2025 کے موقع پر، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی مرکزی وزارت، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تحت مختلف قومی اداروں اور جامع علاقائی مراکز (سی آر سیز) نے دیویانگجن کے لیے رسائی، آزادی، اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا۔ یہ دن نہ صرف صارفین کی زندگی میں وہیل چیئر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ معاشرے میں بیداری اور شمولیت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم موقع کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RP91.jpg

 

این آئی ایل ڈی، کولکتہ میں سیمینار اور کھیلوں کی تقریبات

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈس ایبلٹیز (این آئی ایل ڈی)، کولکتہ نے وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے سیمینار، وہیل چیئر کی تقسیم، اور مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی کی۔ اس موقع پر وہیل چیئر استعمال کرنے والی محترمہ ڈولی کو زندگی کے بارے میں ان کے مثبت نقطہ نظر اور ناقابل تسخیر جذبے کے لیے مبارکباد دی گئی۔

 

این آئی ای پی آئی ڈی، سکندرآباد میں معاون آلات پر تبادلہ خیال

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف پرسنز ود انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز (این آئی ای پی آئی ڈی)، سکندرآباد نے موبیلیٹی انڈیا، حیدرآباد کے تعاون سے معاون ٹیکنالوجیز پربات چیت پر مبنی  ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ ماہرین نے نقل و حرکت کی امداد میں تازہ ترین پیش رفت اور معذور افراد کے لیے وہیل چیئر کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ایس وی این آئی آر ٹی اے آر، اڈیشہ میں شمولیت پر بیداری پروگرام

سوامی وویکانند نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری   ہیبلیٹیشن ٹریننگ اینڈ ریسرچ(ایس وی این آئی آر ٹی اے آر)، کٹک، اڈیشہ میں وہیل چیئر استعمال کرنے والوں اور دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے ایک خصوصی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معذوری کے شکار افراد کی زندگیوں پر ان کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے رسائی اور شمولیت پر زور دیا۔

 

سی آر سی گورکھپور میں عوامی بیداری اور وہیل چیئر کی تقسیم کا پروگرام

کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی)، گورکھپور نے ایک روزہ بیداری اور وہیل چیئر کی تقسیم کے پروگرام کی میزبانی کی، جس سے بڑی تعداد میں معذور افراد مستفید ہوئے۔ وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں، جس سے نقل و حرکت اور خود انحصاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔

 

سی آر سی، تریپورہ کی جانب سے مختلف سرگرمیاں

اس موقع پر سی آر سی تریپورہ نے وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی ضروریات، حقوق اور رسائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی اجلاس کاانعقاد کیا۔

 

سی آر سی ،دیوانگیر میں وہیل چیئر کی تربیت اور معاون آلات کی تقسیم

سی آر سی دیوانگیر نے،اے ایل آئی ایم سی او کے ساتھ مل کر، 26 مستفیدین کے لیے وہیل چیئرچلانے کی تربیت کا انعقاد کیا اور 90 معاون آلات تقسیم کیے، جس سے معذور افراد کے لیے بہتر نقل و حرکت اور رسائی کو یقینی بنایا گیا۔

 

سی آر سی، نیلور میں وہیل چیئر کا مقابلہ اور تقسیم

سی آر سی، نیلور میں، بین الاقوامی وہیل چیئر ڈے کی اہمیت پر ایک بیداری مہم چلائی گئی، ضرورت مندوں میں وہیل چیئر کی تقسیم کی گئی اور وہیل چیئر ریس کا مقابلہ سمیت مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ مقابلہ جیتنے والوں کو خصوصی تحائف سے نوازا گیا۔

ان اقدامات نے نہ صرف وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی ضروریات کو اجاگر کیا بلکہ مزید جامع اور بااختیار معاشرے کی تعمیر کی جانب بھی پیشرفت کی ۔

***********

ش ح – ض ر – م ش

U. No.7745


(Release ID: 2107675) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Marathi