اسٹیل کی وزارت
ایم او آئی ایل نےاب تک کی فروری کی بہترین پیداوار حاصل کی
اپریل تا فروری سیلس میں سی پی ایل وائی کے مقابلے 3فیصد کا اضافہ
Posted On:
03 MAR 2025 10:21AM by PIB Delhi
اپنی مضبوط ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، مینگنیزاورانڈیا لمیٹڈ(ایم او آئی ایل )نے فروری 2025 میں درج ذیل معاملےمیں اپنی بہترین کارکردگی پیش کی ہے:
· فروری میں 1.53 لاکھ ٹن خام مینگنیز (ایم این ) کی اب تک کی بہترین پیداوار۔
· فروری کی اب تک کی سب سے بہترین ایکسپلوریٹری کور ڈرلنگ 11,455 میٹر ہے، جس میں سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 43فیصد کی متاثر کن ترقی درج کی گئی ہے۔
اپریل تا فروری 2025 کی مدت کے دوران بھی، ایم او آئی ایل نے درج ذیل قابل ذکر حصولیابیوں کو درج کیا ہے:
· 14.32 لاکھ ٹن کی فروخت،جو کہ سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 3فیصد زیادہ ہے۔
· 94,894 میٹر کی ایکسپلوریٹری کور ڈرلنگ، جوسی پی ایل وائی کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔
سی ایم ڈی جناب اجیت کمار سکسینہ نے ٹیم ایم او آئی ایل کو ان کی مسلسل کوششوں کے لیے سراہا، جس کی وجہ سے یہ شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ یقین ظاہر کیا کہ کمپنی آنے والے سال میں ترقی کی مزید بلندیاں چھوئے گی۔
************
ش ح۔م ش۔ ج ا
(U: 7742)
(Release ID: 2107668)
Visitor Counter : 16