سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مودی حکومت پہلی مرتبہ بھارت میں زمینی سطح کے اختراع کاروں کو فروغ دے رہی ہے اور ان کا اعتراف کر رہی ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


غیر معروف سورماؤں کو ان کی جائز شناخت حاصل ہوئی کیونکہ وزیر اعظم مودی کی تصوریت کے تحت پدم ایوارڈ ’عوام کا پدم‘ بن چکا ہے

انہوں نے ’وراثت بھی اور وکاس بھی‘ کے تئیں وزیر اعظم مودی کی عہدبندگی کو اجاگر کیا، جو بھارت کے مخصوص روایتی علم کو جدید ترین تکنالوجی سے مربوط کر رہی ہے

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دور دراز واقع مواضعات سے آنے والی اختراعات کو ترقی دی جائے گی، اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گاکہ مساوی مواقع اور وسائل شہری علاقوں کی طرح ہی دستیاب کرائے جائیں گے

رکاوٹوں کو ختم کرنا: ڈاکٹر سنگھ نے نجی شراکت داری پر روشنی ڈالی

Posted On: 02 MAR 2025 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 مارچ : مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت پہلی مرتبہ بھارت میں زمینی سطح کے اختراع کاروں فروغ دے رہی ہے اور انہیں تسلیم کر رہی ہے۔

سائنس اور تکنالوجی کے محکمے ، حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار ادارے قومی اختراعی فاؤنڈیشن (این آئی ایف) کی سلور جوبلی تقریب سے ورچووَل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’وراثت بھی اور وکاس بھی‘ کو لے کر وزیر اعظم مودی کی عہدبندگی کو اجاگر کیا، جو  بھارت کے مخصوص روایتی علم کو جدید ترین تکنالوجی  سے مربوط کر رہی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا اور بعد ازاں ’اننوویشن فرنٹ لائن‘ نامی ایک رسالہ اور ایک کافی ٹیبل بک کا بھی اجراء کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L90Z.jpg

بھارتی معیشت میں دیہی اختراع کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، ایٹمی توانائی کے محکمے، خلاء، اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دور دراز واقع مواضعات سے آنے والی اختراعات کو ترقی دی جائے گی، اس طرح یکساں مواقع اور وسائل کو شہری علاقوں کی طرح ہی دستیاب کرایا جائے گا۔

انہوں نے ’کمزور پانچ‘ کے زمرے سے ’اولین پانچ‘ کے زمرے  تک بھارت کے تغیر ، اور عالمی معیشت میں جلد ہی چوتھے مقام پر پہنچنے  کے لیے بھارت کی ستائش کی ۔ انہوں نے ایسے شعبوں کو بروئے کار لانے کے لیے سائنٹفک نقطہ نظر  کو اپنانے کی اپیل کی جن میں امکانات تلاش نہیں کیے گئے ہیں۔ان میں وہ شعبے بھی شامل ہیں جن کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے اور جنہیں سابقہ حکومت میں نظر انداز کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس کے قومی دن کو تیوہاری جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے وزیر اعظم مودی کے واضح نعرے کو بھی یاد کیا، جس کا تذکرہ گذشتہ ہفتے کے 'من کی بات' پروگرام میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک وزیر اعظم ذریعہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو اس طرح کی سرپرستی فراہم کرائے جانے کو بے مثال قرار دیا۔

جدت کو فروغ دینے والے پدم ایوارڈ یافتہ افراد سے بات کرنے کے بعد اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان گمنام سورماؤں کو پہچاننے میں طویل تاخیر پر سوال اٹھایا، جن میں سے بیشتر افراد نے 1990 کی دہائی میں اپنا کام شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے پدم ایوارڈز کو حقیقی معنوں میں ’عوام کے پدم‘ میں تبدیل کرنے کا سہرا وزیر اعظم مودی کے سر باندھا۔

وزیر موصوف نے مائیکرو وینچر اننوویشن فنڈ (ایم وی آئی ایف) پر روشنی ڈالی، جو ایس آئی ڈی بی آئی کے ساتھ این آئی ایف کے ذریعہ انجام دی گئی ایک پیش رو پہل قدمی ہے جس نے اختراع پر مبنی 238 صنعتی پروجیکٹوں  کو لازمی خطرہ پونجی فراہم کی ہے۔ اسے ایک منفرد پہل قدمی قرار دیتے ہوئے، انہوں نے اس مفروضے کا قلع قمع کیا کہ  صرف پرکشش ڈگریوں  کے حامل اشرافیہ سائنسداں ہی اختراع اور اسٹارٹ اپس قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے لیوینڈر انقلاب  کی کامیابی کا ذکر کیا جسے آئی آئی آئی ایم جموں، اور گل پروری کے انقلاب کی حمایت ، اور سی ایس آئی آر- آئی ایچ بی ٹی پالم پور سے ترغیب حاصل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028T4C.jpg

'انڈیاز ٹیکڈ' ویژن: قابل استطاعت اور عالمی سطح پر اپیل کرنے والی تکنالوجی-ڈاکٹر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی تکنالوجی فطری طور پر قابل استطاعت اور لاگت کے لحاظ سے اثر انگیز ہے، جو اسے عالمی سطح پر دلکش بناتی ہے۔ این آئی ایف کے 25 سالہ سفر کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں 713 اور امریکہ میں 5 پیٹنٹ دیئے گئے ہیں، جس نے نچلی سطح پر اختراعات کو فروغ دینے میں این آئی ایف کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ این آئی ایف ہندوستان میں ایک تکنالوجی بزنس انکیوبیٹر (ٹی بی آئی) کی میزبانی کرنے والے ابتدائی اداروں میں سے ایک تھا، جسے اب این آئی ایف انکیوبیشن اور صنعت کاری کونسل (این آئی ایف آئی ای این ٹی آر ای سی) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 25 سے زیادہ زمینی سطح کے اسٹارٹ اپس اور کئی سو کاروباری ادارے، جن میں سے چند 10 کروڑ روپے سے زائد سالانہ کاروبار کے ساتھ، اس کے تعاون سے ترقی کر رہے ہیں، جس سے دیہی روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

سائنس اور تکنالوجی کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں، ہندوستان نے خلائی شعبے کو نجی شرکت کے لیے کھول دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ، پہلی مرتبہ نیوکلیائی توانائی کے شعبے کو نجی اداروں کے لیے کھول دیا گیا ہے، جیسا کہ حالیہ بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔

وکست بھارت @  2047 کی تعمیر  کے سلسلے میں، ڈاکٹر سنگھ نے تمام اختراع کاروں سے 2047 تک ہندوستان کو 'وکست بھارت' بنانے میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔ اپنے خطاب کے اختتام پر، انہوں نے این آئی ایف کے 25 سالہ سفر کو شمولیت کے ثبوت کے طور پر بیان کیا، جو زمینی سطح کی اختراعات کو کامیابی کے ساتھ شناخت  کر رہی، حمایت کر رہی ہے اور فروغ دے رہی ہے، اور اس سلسلے میں دور دراز واقع سرحدی مواضعات تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا، ’’اب جبکہ وزیر اعظم مودی کی قیادت کے تحت سائنس اور تکنالوجی پروان چڑھ رہی ہیں، یہ بھارت میں اختراع تحقیق کے لیے یقیناً بہترین دور ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7735


(Release ID: 2107601) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil