وزارت دفاع
ڈاکٹر مینک شرما نے کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 MAR 2025 5:08PM by PIB Delhi
ڈاکٹر مینک شرما نے 01 مارچ 2025 کو کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) کا عہدہ سنبھالا۔ وہ انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس (آئی ڈی اے ایس) کے 1989 بیچ کے افسر ہیں اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط حکومت میں ان کا ایک ممتاز کریئر رہا ہے۔
ڈاکٹر مینک شرما نے حکومت ہند کے اندر محکمہ دفاعی اکاؤنٹس سمیت مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں ۔ وہ کابینہ سیکرٹریٹ میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی)، جرائم کی روک تھام اور مجرمانہ انصاف پر اقوام متحدہ کے کمیشن، اور بین الاقوامی تجارتی قانون پر اقوام متحدہ کے کمیشن میں متبادل مستقل نمائندے کے طور پر ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
مزید برآں، آئی ڈی اے ایس افسر نے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی اکادمی اور ویانا کی ڈپلومیٹک اکادمی میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ ویانا میں ہندوستانی سفارت خانے میں قونصلر ڈویژن کے سربراہ کی حیثیت سے، وہ تمام قونصلر امور کے ذمہ دار تھے اور یو این او ڈی سی میں اعلیٰ سطح کے ہندوستانی وفود کو سنبھالتے تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7712
(Release ID: 2107348)
Visitor Counter : 25