وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ پروجیکٹ اُڈان کے ساتھ سویلین ملٹری کو آپریشن کو فروغ دے رہی ہے

Posted On: 01 MAR 2025 5:35PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت نے علاقائی رابطہ کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل قدمی کے طور پر، یکم مارچ 2025 کو کولکاتا - ہنڈن-گوا سے اپنے طیارے بوئنگ - 737کی پرواز کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کا افتتاح ہنڈن میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو نے کیا، جس میں مثالی سویلین ملٹری تعاون کا مظاہرہ کیا گیا۔

ہنڈن ہوائی اڈا غازی آباد، اتر پردیش میں واقع ہے۔ اپنے تزویراتی محل وقوع کے دوہرے استعمال کی صلاحیتوں، فوجی بنیادی ڈھانچے اور متنوع فضائی نقل و حمل کو سنبھالنے کی صلاحیت کی وجہ سے یہ قوم کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے۔ ہنڈن سے پروازوں کا آغاز این سی آر میں ہوائی ٹریفک کو کم کرنے میں بہت اہم ثابت ہوگا۔

اڈان(اُڑے دیش کا عام ناگرک) پروجیکٹ کے تحت یہ پرواز ہندوستانی فضائیہ کے فوجی اور سویلین فضائی کارروائیوں کی حمایت کرنے کے عزم کا ثبوت ہے، جس سے مختلف مقامات تک بہتر رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ملک کے آسمانوں کی حفاظت کے اپنے بنیادی مشن کے علاوہ، ہندوستانی فضائیہ پروجیکٹ اُڈان جیسے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں فعال طور پر تعاون دیتی ہے، جس کا مقصد پورے ہندوستان میں علاقائی فضائی رابطہ کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1(1)9HS9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2(2)2F3Z.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo3(1)6DDC.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7711


(Release ID: 2107347) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil