کوئلے کی وزارت
این سی ایل نے گھریلو خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والوں میں تبدیل کر دیا: جون 2025 تک 8,000 گھریلو خواتین فرسٹ ایڈرز فراہم کرنے کی اہل بنیں گی
Posted On:
01 MAR 2025 1:07PM by PIB Delhi
ایک تاریخی اقدام کے تحت، ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل) ، جو کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے اور جو اپنی جدید ترین مشینری سے لیس، کانوں اور ملک کی توانائی کے حفاظت میں اہم کردار کے لیے جانی جاتی ہے، نے بڑے پیمانے پر ’’گھریلو خواتین کے لیے فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام‘‘ کا آغاز کیا ہے۔
کام کی جگہ سے آگے بڑھ کر فرسٹ ایڈ کے بارے میں آگاہی کو اپنے ملازمین کے گھروں تک پہنچاتے ہوئے، این سی ایل ایک بنیادی طبی دیکھ بھال سے باخبر معاشرے کی تعمیر اور تیاری کے کلچر کو مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس اقدام کا ہدف جون 2025 تک این سی ایل فیملی کی 8,000 گھریلو خواتین کو تربیت فراہم کرنا ہے۔
26جنوری 2025 کو شروع کیا گیا، گھریلو خواتین کے لیے فرسٹ ایڈ ٹریننگ تربیتی پروگرام نے محض ایک ماہ میں مختلف منصوبوں میں منعقدہ سیشنز کے ذریعے تقریباً 1,500 گھریلو خواتین کو کامیابی کے ساتھ تربیت فراہم کی ہے۔ این سی ایل کی گھریلو خواتین کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی صلاحیت دینا، نہ صرف ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کو مضبوط کرتا ہے بلکہ طبی ماہرین پر دباؤ کو بھی کم کرتا ہے۔
چونکہ گھریلو خواتین عام طور پر گھریلو طبی ہنگامی حالات میں سب سے پہلے ردعمل دینے والی ہوتی ہیں، اس لیے یہ تربیتی پروگرام انہیں ضروری معلومات اور اعتماد فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ کسی بھی نازک صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی کر سکیں۔ یہ پروگرام عملی مہارتوں اور آگاہی پر زور دیتا ہے، تاکہ شرکاء حقیقی زندگی کے حالات میں فرسٹ ایڈ تدابیر کو مؤثر طریقے سے لاگو کر سکیں۔ یہ اقدام، جو سب سے بڑی کمیونٹی فرسٹ ایڈ مہموں میں سے ایک ہے، خاص طور پر کوئلہ کانکنی کے علاقے میں نہایت اہمیت رکھتا ہے، جہاں صحت کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود بنیادی ضرورت سمجھی جاتی ہے۔
اس پروگرام کا مقصد گھریلو خواتین کو عام طبی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی معلومات فراہم کرنا ہے، جن میں جلنے کے زخم، کٹ لگنا، دم گھٹنا، زہر کا اثر، معمولی چوٹیں، گرمی سے متعلق بیماریاں، اور حتیٰ کہ کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) شامل ہیں۔ این سی ایل کے ماہر طبی عملے کی نگرانی میں دی جانے والی یہ تربیت شرکاء کے اعتماد اور مہارت میں اضافہ کرتی ہے، تاکہ وہ بر وقت طبی امداد فراہم کر سکیں۔
این سی ایل کی کمیونٹی فلاح و بہبود اور خواتین کی قیادت میں ترقی کے لیے وابستگی اس وسیع پیمانے کے اقدام سے واضح ہے۔ گھریلو خواتین کو بااختیار بنا کر، این سی ایل نہ صرف ابتدائی طبی امداد کی ایک اہم ضرورت کو پورا کر رہی ہے بلکہ سنگرولی علاقے میں خواتین کے اختیار اور خودمختاری کو بھی فروغ دے رہی ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 7692
(Release ID: 2107231)
Visitor Counter : 16