خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت – یوروپی یونین تعاون کو مضبوط کرنا: ڈبلیو سی ڈی کی وزیر محترمہ انپورنا دیوی کی  یوروپی کمشنر برائے مساوات اور کرائسز مینجمنٹ محترمہ حدجہ لہبیب سے ملاقات


میٹنگ نے خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں اور خواتین اور بچوں کی بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے میں بھارت-یوروپی یونین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا

Posted On: 27 FEB 2025 10:03PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں مساوی، تیاری اور بحران کے انتظام کے لیےیوروپی کمشنر محترمہ حدجہ لہبیب سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ یوروپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسولا وان ڈیر لیین کے اعلیٰ سطحی دورے کا حصہ تھی، جو 27 سے 28 فروری 2025 تک بھارت   کے دورے کے دوران 26 وزراء پر مشتمل کالج آف کمشنرز کے ہمراہ تھیں۔

اپنی بات چیت کے دوران مرکزی وزیرمحترمہ انپورنا دیوی اور کمشنر محترمہ حدجہ لہبیب نے خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی بہبود کے شعبوں میں بھارت- یوروپی یونین تعاون کو مضبوط کرنے کے راستے تلاش کئے۔ دونوں رہنماؤں نے خواتین اور بچوں، خاص طور پر کمزور اور پسماندہ طبقات  سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح و بہبود کو بڑھانے والی جامع پالیسیوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

محترمہ انپورنا دیوی نے حکومت ہند کے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالی،جس میں  مشن شکتی، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اور مختلف دیگر اسکیموں اور پروگراموں کا ذکر تھاجن کا مقصد مالی اور ڈیجیٹل شمولیت، انٹرپرینیورشپ، اور فیصلہ سازی اور قائدانہ کردار میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے ایک محفوظ اور جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے بھارت  کے اٹل عزم پر زور دیا جہاں خواتین اور بچے ترقی کر سکیں۔

محترمہ حدجہ لہبیب نے خواتین کو بااختیار بنانے میں بھارت  کی پیشرفت کی ستائش کی اور اس ڈومین میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیےیوروپی یونین  کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور بحران کے ردعمل سے متعلق عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس میٹنگ نے خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں اور خواتین اور بچوں کی بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے میں بھارت- یوروپی یونین کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، خواتین کی قیادت میں ترقی کےنظریے  کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تاکہ وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔

 

 

***********

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 7638)


(Release ID: 2106837) Visitor Counter : 30