دیہی ترقیات کی وزارت
بھارت کو 27-2025 کے تین سالہ عرصے کے لیے افریقی-ایشیائی دیہی ترقی تنظیم کا اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
24 FEB 2025 9:00PM by PIB Delhi
افریقی-ایشیائی دیہی ترقیاتی تنظیم(اے اے آر ڈی او)نے جو 21 سے 24 فروری 2025 تک دہلی میں منعقد اپنی جنرل کانفرنس کے 21ویں عام اجلاس میں اتفاق رائے سے ہندوستان کو 27-2025 کی تین سالہ مدت کے لیے صدر منتخب کیا۔

اے اے آر ڈی او کی 21 ویں سیشن میں، بھارت کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا اور ایشیائی براعظم سے ملائیشیا اور افریقی براعظم سے گھانا کو دو نائب صدور منتخب کیا گیا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد،مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود، جناب شیو راج سنگھ چوہان، دیہی ترقیات اور مواصلات کے وزیر مملکت، ڈاکٹر چندر شیکھر پیمّاسانی نے اپنے خطاب میں تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھارت کی قیادت پر اعتماد کیا اور تنظیم کی قیادت کا موقع دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اے اے آر ڈی او کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام رکن ممالک کی متحدہ طاقت سے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے اے اے آر ڈی او کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

گھانا سے صدارت قبول کرنے کے بعد، ڈاکٹر پیمّاسانی نے 21، 22 اور 24 فروری 2024 کو تین دنوں پر محیط 08 کاروباری اجلاسوں کی صدارت کی، جن میں 17 ایجنڈے شامل تھے۔ ان کاروباری اجلاسوں کے دوران کانفرنس نے، دیگر امور کے علاوہ، 27-2025 کے تین سالہ ورک پروگرام، 27-2025 کے تین سالہ بجٹ تخمینے،اے اے آر ڈی اومیں نئے ارکان کی شمولیت، اے اے آر ڈی او کے آئین اور ضابطہ کار میں ترمیم اور 25 نئے مفاہمت کے یادداشتیں ( ایم او یو ز) منظور کیں جن پر اے اے آر ڈی اونے دیگر تنظیموں کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔ ان میں سے آئین اور ضابطہ کار میں ترمیم سال 2012 سے زیر التوا تھی۔

اے اے آر ڈی او کانفرنس، جس میں تنظیم کے تمام اراکین شامل ہیں،اے اے آر ڈی اوسے متعلق تمام امور پر اعلیٰ فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ یہ پالیسیوں اور پروگراموں کا تعین کرتی ہے، آئندہ تین سالہ مدت کے لیے بجٹ کے تخمینے اور تکنیکی ورک پروگراموں کی منظوری دیتی ہے اور تنظیم کے مالیات پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔یہ کانفرنس، صدر،افریقہ اور ایشیا سے ایک۔ایک، اس طرح دو نائب صدور،اور مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب کرتی ہے۔ا ے ا ے آر ڈی او کانفرنس کا جنرل سیشن ہر تین سال بعد منعقد ہوتا ہے۔

کانفرنس نے مجلس عاملہ بھی تشکیل دی ہے، جس میں صدر، دو نائب صدور اور 10 اراکین (ہردو براعظم سے 5 اراکین) شامل ہیں جو اے اے آر ڈی او کے لگاتار دو جنرل سیشنزکے درمیانی وقفے میں تفویض کردہ تمام اختیارات کے حامل ہوتے ہیں۔ کانفرنس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ 28-2027 کے دوران ہونے والی جنرل کانفرنس کے 22ویں سیشن کی میزبانی بھارت کرےگا۔

21واں جنرل سیشن، 24 فروری 2025 کو 21ویں جنرل کانفرنس کی سمری رپورٹ کی منظوری اوراسے اپنانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
سال 1962 میں قائم اے اے آر ڈی او،ایک بین حکومتی ،بین الاقوامی تنظیم ہے جو اپنے اراکین کے درمیان ایک دوسرے کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور مشترکہ طور پر ان کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے وقف ہے تاکہ لاکھوں دیہی لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ اس وقت تنظیم میں ایشیا اور افریقہ سے 35 اراکین شامل ہیں ۔ ہندوستان اے اے آر ڈی او کے بانی اراکین میں شامل رہا ہے اور اس نے 1962 میں اس کے قیام اور ترقی میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
****
ش ح۔ض ر۔ ش ا
UNO-7643
(रिलीज़ आईडी: 2106819)
आगंतुक पटल : 21