لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں  پر زور دیا


برہما کماریاں، بھگوان شیو کی آشیرواد سے بہتر ورلڈ آرڈر قائم کرنے کے لیے معاشرے کو روشنی دکھا رہی ہیں

لوک سبھا اسپیکر نے برہما کماریز ورلڈ ہیڈ کوارٹر، ماؤنٹ ابو میں منعقدہ مہا شیوراتری پروگرام میں شرکت کی

لوک سبھا اسپیکر نے دادی پرکاشمنی وزڈم پارک کا افتتاح کیا

Posted On: 26 FEB 2025 8:55PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے سماج میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔آج  مہا شیو راتری کے موقع پر انہوں نے  سب لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ہر قدم بہتر سماج کی تعمیر کی سمت میں ہو۔جنا ب اوم برلا نے کہا کہ جب معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو گا تبھی بہتر عالمی نظام  قائم ہوگا۔

جناب اوم برلا نے یہ باتیں ماؤنٹ ابو میں برہما کماریزورلڈ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ مہا شیو راتری پروگرام میں کہیں۔ وہ آج وہاں منعقدہ نوسریجن ایکوا لیزر شو کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ لوک سبھا اسپیکر نے اس مبارک موقع پر داڈدادی پرکاشمنی وزڈم پارک کا بھی افتتاح کیا۔

مہا شیو راتری کے موقع پر  موجود مجمع  کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے،جناب اوم برلا نے کہا کہ بھگوان شیو کے گرد ہالہ  سےانسانیت کو توانائی اور طاقت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان شیو سے  ہماری حکمت اور علم کو نیا تناظرملتا ہے اوروہ  ہمیں اندھیرے سے روشنی کی طرف اور کمزوری سے طاقت کی طرف لے جاتے ہیں۔ ملک کی تعمیر میں برہما کماریوں کےکردار کی تعریف کرتے ہوئے، جناب اوم  برلا نے کہا کہ بھگوان شیو کے آشیرواد سے رہنمائی حاصل کرنے والی برہما کماری بہتر عالمی نظام  بنانے کے لیے معاشرے کو روشنی دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا   کہ برہما کماریوں کا  طریقہ کار روایت اور سائنس کا بہترین امتزاج ہے۔ جناب اوم  برلا کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ برہما کماری معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے تحریک کی قیادت کر رہی ہیں تاکہ انسانی زندگیوں کو بہتر، پرامن اور  بھگوان سے وابستہ کیا جا سکے۔جناب او م برلا نے کہا کہ  ملک کی تعمیر علم، حکمت اور روحانیت کے ذریعے انفرادی کردارسازی سے ہو سکتی ہے اور برہما کماری اس رہنمائی کے جذبے کی بہترین مثال ہیں۔

برہما کماریوں کی ماحولیات کے تحفظ سے لے کر منشیات کے استعمال کے خلاف مہم، دیہی ترقی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سرگرمیوں کے کینوس کا  ذکر کرتے ہوئے، جناب اوم برلا نے کہا کہ اس طرح کے کام معاشرے میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔لوک سبھا کے اسپیکر نے اپنی تقریر کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ ہمارا ہر قدم ملک کی تعمیر  کی سمت میں ہونا چاہیے،اتحاد،امن اور خوشحالی  کی بنیاد پر دنیا کو بہتر بنانے کی سمت میں قدم اُٹھانا چاہیے۔

اس موقع پر  اراکین پارلیمنٹ جناب  لمبرم چودھری اور ڈاکٹر بی پی ریڈی  اور دیگر معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RUDX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021EX7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NXOL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DQ3C.jpg

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے 26 فروری 2025 کو مہاشیو راتری کے مبارک موقع پر ماؤنٹ ابو میں برہما کماریز ورلڈ ہیڈ کوارٹر میں دادی پرکاشمنی وزڈم پارک کا افتتاح کیا۔

****

ش ح۔م ش ع ۔ش ا

UNO-7603


(Release ID: 2106535) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi