سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےسی ایس آئی آرآئی ایم ٹیک چنڈی گڑھ میں تحقیقی سہولیات کا جائزہ لیا، مائیکروب ریپوزٹری کا معائنہ کیا اور جاری پروجیکٹوں کی تازہ معلومات حاصل کی


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر آئی ایچ بی ٹی پالم پور میں نیو ٹیولپ گارڈن اور ایگری اسٹارٹ اپس کا آغاز کیا

پچاس سے 9,000 اسٹارٹ اپس: بھارت گلوبل بایوٹیک اختراع مرکزکے طور پر ابھر رہا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پھولوں کی زراعت کا مشن 1,000 ہیکٹر تک پھیل گیا، کسانوں کے لیے 80 کروڑ روپے کما رہا ہے

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سنگھ نے سی ایس آئی آر آئی ایچ بی ٹی پالم پور میں کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Posted On: 26 FEB 2025 5:54PM by PIB Delhi

 سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں سی ایس آئی آر انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبیل ٹکنالوجی میں مائکروب رپوزیٹری اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں جاری پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E5SD.jpg

جائزہ کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے روشنی ڈالی کہ مائکروبیل ٹیکنالوجی بائیو ٹیکنالوجی کا ایک اہم ستون ہے، جو اگلی نسل کے صنعتی انقلاب کی تشکیل میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی بائیو ای تھری پالیسی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا، جو بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری پر نئی توجہ مرکوز کرتی ہے۔ انہوں نے بائیوٹیک سیکٹر میں بھارت کی تیز رفتار پیشرفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا’’بھارت کی بایو اکانومی 2014 میں 10 بلین ڈالر سے 2024 میں 130 بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے، جس کے 2030 تک 300 بلین تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ONXW.jpg

وزیر موصوف نے بھارت کی پہلی دیسی اینٹی بائیوٹک، نیفیتھرومائسن کے حالیہ آغاز کابھی ذکر کیا جو مزاحمت کرنے انفیکشن سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ بھارت میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپس کی تعداد 2014 میں صرف 50 سے بڑھ کر آج تقریباً 9,000 تک پہنچ گئی ہے، جس نے بایوٹیک اختراع کے عالمی مرکز کے طور پربھارت کی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے مطلع کیا کہ بھارت اب ایشیا-بحرالکاہل کے خطہ میں تیسرا اور بایو مینوفیکچرنگ میں عالمی سطح پر 12 ویں نمبر پر ہے، جس نے مائکروبیل جینیات، متعدی امراض، فرمنٹیشن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی مائکرو بایولوجی، اور بایو انفارمیٹکس میں سی ایس آئی آر ائی ایم ٹیک کی اہم تحقیق کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سی ایس آئی آر ائی ایم ٹیک، مائکروبیل بائیوٹیکنالوجی میں ایک اعلیٰ تحقیقی ادارہ، اپنے مائیکروبیل ٹائپ کلچر کلیکشن اور جین بینک (ایم ٹی سی سی ) کے ذریعے 14,000 سے زیادہ مائکروبیل وائرس کے ذخیرے کی میزبانی کرتا ہے۔ یہ قومی ذخیرہ نہ صرف محققین اور صنعتوں کو تصدیق شدہ کلچرفراہم کرتا ہے بلکہ اہم ریگولیٹری اتھارٹیز بشمول آئی پی سی، بی آئی ایس اور این بی اے کو جراثیم سے متعلق خدشات میں مدد فراہم کرتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ سائنسی اور صنعتی ایپلی کیشنز کے لیے مائکروبیل وسائل کو بروئے کار لانے، صحت کی دیکھ بھال، دواسازی، زراعت، اور ماحولیاتی علوم میں غیر پوری ضروریات کو پورا کرنے میں سب سے آگے ہے۔

سی ایس آئی آر انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بائیو ریشورس ٹکنالوجی پالم پور میںورچوئل طریقہ سے ڈاکٹر سنگھ نے کئی نئی سہولیات کا افتتاح کیا اور تنقیدی سائنسی مباحثوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے بدلتی ہوئی آب و ہوا  میں ہائی ایلیویشن پلانٹ اڈاپٹیشن پرای ایم بی اورورکشاپ اور صنعت، کسان اور اکیڈمیا میٹنگ میں اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سائنسی ترقی، اقتصادی بااختیار بنانے اور پائیدار زراعت کے لیے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہماچل پردیش کے پالم پور میں ایک نئے ٹیولپ گارڈن کاورچوئل  افتتاح بھی کیااور سی ایس آئی آر آئی ایچ بی ٹی پالم پور ٹیم کی ان کی سائنسی مداخلتوں کی تعریف کی جس نے دوسرے موسموں میں بھی وسیع پیمانے پر ٹیولپ کی کاشت کو قابل بنایا، ایک ایسا ماڈل جسے دوسرے خطوں میں نقل کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، اس نے زرعی شعبے میں جدت کو فروغ دیتے ہوئے زرعی اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تیار کردہ پراڈکٹس لانچ کیں جن کو انسٹی ٹیوٹ کی مدد حاصل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے متعدد قومی مشن کی قیادت کرنے کے لیے سی ایس آئی آر آئی ایچ بی ٹی کی تعریف کی جس میں سی ایس آئی آر فلوریکلچر مشن ، پھولوں کی زراعت کو 1,000 ہیکٹر تک پھیلانا شامل ہے، جس سے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور لداخ میں 3,800 کسانوں کو فائدہ پہنچا، جس سے80 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ اروما مشن۔ جوار مشن، امیونٹی مشن۔ ویسٹ ٹو ویلتھ مشن،فینوم انڈیا سی ایس آئی آر ،ہیلتھ کوہورٹ نالنج بیس سی ایس آئی آرپریسجن ایگریکلچر مشن بھی اس میں شامل ہے۔

وزیرموصوف نے آٹونومس گرین ہاؤس، ہینگ سیڈ پروڈکشن سینٹر، ہینگ کیو پی ایم سہولت، آرائشی بلب پروسیسنگ کی سہولت اور فائٹو اینالیٹیکل سہولت سمیت جدید ترین سہولیات کا بھی افتتاح کیا۔

مزید برآں، انہوں نے فائٹو فیکٹری کی سہولت کا سنگ بنیاد رکھا اور فلوری کلچر جنکشن سے چاند پور آر اینڈ ڈی فارم تک سیمنٹ کنکریٹ کی سڑک کو وقف کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی تحقیق، صنعت کے تعاون اور حکومتی پالیسیوں کو یکجا کر کے، ہمالیائی ریاستوں کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کو اقتصادی خوشحالی، کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور بھارت کے سائنسی ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No7590


(Release ID: 2106490) Visitor Counter : 17