کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ امور کی وزارت  کی جانب سے سی آئی آئی کے تعاون سے کولکاتہ میں پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم ( پی ایم آئی ایس) میلہ کا انعقاد


ممکنہ انٹرنز نے  مجوزہ انٹرن شپ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں، کریئر کے اہداف کے ساتھ ان کی صف بندی کا اندازہ لگایا اور ممکنہ کرداروں کے لیے ان کی اہلیت کا تعین کیا

Posted On: 25 FEB 2025 7:58PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے سالٹ لیک سٹی، کولکاتہ میں سی آئی آئی سریش نیوٹیہ سینٹر آف ایکسی لینس فار لیڈرشپ میں پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم ( پی ایم آئی ایس) میلے کا اہتمام کیا۔ میلے میں مشرقی ہندوستان کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں اور پی ایم آئی ایس کے تحت انٹرن شپ کی پیشکش کرنے والی سرکردہ کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس میلے کا مقصد نوجوانوں کو پی ایم انٹرن شپ پورٹل پر دستیاب انٹرن شپ کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا اور ساتھ ہی صنعت کے نمائندوں اور دلچسپی رکھنے والے انٹرنز کے درمیان بامعنی مشغولیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019OGE.gif

پی ایم آئی ایس میلہ، کولکاتہ کی جھلکیاں

نوجوانوں سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے میلے میں مختلف صنعتوں نے کاؤنٹر لگائے تھے۔ اس انتظام نے ممکنہ انٹرنز کو پیشکش پر انٹرن شپ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے، اپنے کریئر کے اہداف کے ساتھ ان کی صف بندی کا اندازہ لگانے اور ممکنہ کرداروں کے لیے اہلیت کا تعین کرنے کی اجازت دی۔

اس کے علاوہ، مخصوص اسٹیشن بھی قائم کیے گئے تھے جہاں نوجوان آکر رجسٹر ہوسکتے ہیں، اپنا پروفائل مکمل کرسکتے ہیں اور سرکاری پی ایم انٹرن شپ پورٹل پر انٹرن شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تمام حاضرین کے لیے ایک ہموار اور مددگار تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے عمل کے ہر مرحلے پر سپورٹ آسانی سے دستیاب تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EWFO.gif

اس موقع پر کئی گول میز میٹنگز کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں موجودہ پی ایم آئی ایس ٹرینیز نے کارپوریٹ امور کی وزارت کے  افسران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی، اپنے تجربات، اہم باتیں سیکھنے اورسمجھنے میں اب تک درپیش چیلنجوں  پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00390OO.gif

کولکاتہ میں پی ایم آئی ایس میلہ میں منعقدہ گول میز میٹنگ میں پی ایم آئی ایس کے تربیت یافتہ افراد بات چیت کر رہے ہیں

اس تقریب میں، پانچ پی ایم آئی ایس ٹرینیز، جنہوں نے مختلف شعبوں سے اسکیم کے پہلے مرحلے میں انٹرن شپ میں شمولیت اختیار کی، کو بھی ان کی انٹرن شپ میں اب تک کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WHDR.jpg

مرکزی بجٹ 2024-25 میں اعلان  کئے گئے پی ایم آئی ایس کا مقصد 21 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کو ہندوستان کی اعلی کمپنیوں میں 12 ماہ کی بامعاوضہ انٹرن شپ فراہم کرنا ہے جو فی الحال کل وقتی تعلیم یا ملازمت میں نہیں ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد اگلے پانچ  برسوں میں ایک کروڑ سے زیادہ انٹرن شپ فراہم کرنا ہے۔

اسکیم کے پائلٹ فیز کا دوسرا مرحلہ فی الحال جاری ہے، جس میں ہندوستان کے 740 اضلاع سے 300 سے زیادہ سرفہرست کمپنیوں کی جانب سے 1 لاکھ سے زیادہ انٹرن شپ کے مواقع پیش کیے جا رہے ہیں۔ کل مواقع میں سے مشرقی ہندوستان میں انٹرن شپ کے 12,500 سے زیادہ مواقع ہیں، جن میں سے 4000 سے زیادہ مغربی بنگال میں ہیں، جو نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں اور روزگار کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کا ایک بڑا مرکز بنا ہوا ہے۔

مشرقی ہندوستان کے مختلف اضلاع سے 900 سے زیادہ نوجوانوں نے پی ایم آئی ایس میلے میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا، جن میں سے 400 سے زیادہ اہل امیدواروں نے صنعت کے نمائندوں سے ذاتی مشاورت اور رہنمائی حاصل کرنے کے بعد اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔

 

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.7570


(Release ID: 2106280) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi