قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائی فیڈ نے قبائلی کاریگروں کی مہارت میں اضافہ اور ان کے کاروبار کو آسان بنانے کے لیے روف ٹاپ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
25 FEB 2025 4:06PM by PIB Delhi
قبائلی مارکیٹنگ کے لیے بی2سی سے بی 2 بی کے نقطہ نظر کو حاصل کرنے کے ایک اہم اقدام میں، قبائلی امور کی وزارت کے تحت، قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹرائی فیڈ) نے قبائلی کاروباروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے روف ٹاپ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔ اسے آگے لے جانے کے لیے، 24 فروری کو نئی دہلی میں مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، جو کہ بی 2 بی نقطہ نظر کے نفاذ اور قبائلی مصنوعات کی مارکیٹ کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

16 سے 24 فروری 2025 تک قومی راجدھانی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جاری فلیگ شپ پروگرام ’آدی مہوتسو‘ کے دوران ٹرائی فیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آشیش چٹرجی کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد قبائلی کاریگروں کی ہنر مندی میں مدد کرنا ہے۔
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 16 فروری 2025 کو قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورم، قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگا داس یوکی، اور پارلیمانی رکن محترمہ بنسوری سوراج کی موجودگی میں میلے کا افتتاح کیا۔
ٹرائی فیڈکے بارے میں:
* ٹرائی فیڈقبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ایک تنظیم ہے، جو قبائلی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی ترقی کے ذریعے قبائلی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے وقف ہے۔
روف ٹاپ کے بارے میں:
*روف ٹاپ ایک جدید پلیٹ فارم ہے، جو تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے عملی طور پر اور ذاتی طور پر آرٹ ورکشاپس اور پروگرام منعقد کرتا ہے۔ یہ آرٹ کے شائقین کو ماہر فنکاروں اور اساتذہ سے جوڑتا ہے، جس سے آرٹ کو ہر کسی کے لیے قابل رسائی بنایا جا سکے۔ روف ٹاپ پرکشش، اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کرتا ہے، جو تخلیقی صلاحیتوں اور شخصیت کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے، تمام مہارت کی سبھی سطحوں اور ہر طرح کے پس منظر کے افراد کا احاطہ کرتا ہے۔
************
ش ح۔ش ب۔ق ر
U.No:7551
(Release ID: 2106193)
Visitor Counter : 14