وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

خواتین امن دستوں کی موجودگی اور اقدامات پائیدار امن اور سلامتی کے قیام میں صنفی تنوع کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں: جناب سنجے سیٹھ


"ہماری ترجیحات انسانوں پر مرکوز، کثیر جہتی اور پائیدار ہونی چاہئیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ترقی جامع، مساوی اور ماحولیات کے تئیں بیداری پر بنی ہو"

Posted On: 25 FEB 2025 4:35PM by PIB Delhi

مملکتی وزیر دفاع  جناب سنجے سیٹھ نے 25 فروری 2025 کو نئی دہلی میں 'امن  دستے میں خواتین - ایک گلوبل ساؤتھ کے  تناظر میں' کے موضوع پر کانفرنس میں اختتامی خطاب میں   اس بات پر روشنی دالتے ہوئے کہ"خواتین امن دستے صنفی بنیاد پر تشدد کو روکنے اور اس کا جواب دینے، زندہ بچ جانے والوں کو مدد اور تحفظ فراہم کرنے میں اپنا  رول اداکرتے ہیں، کہا کہ ، ان کی موجودگی اور اقدامات پائیدار امن اور سلامتی کے قیام میں صنفی تنوع کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔''   بھارت میں اقوام متحدہ کے امن مشن  ( سنٹر فار یونائیٹڈ نیشنز پیس کیپنگ ان انڈیا  ) کی جانب سے ایک دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا  گیا تھا جس میں ہندوستان اور 35 دیگر ممالک کی خواتین امن فوجیوں کو امن قائم کرنے میں خواتین کے بدلتے ہوئے کردار کا جائزہ لینے اور چیلنجنگ مشنوں میں ان کی شرکت کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر تعاون  پر تبادلہ خیا کیا گیا۔

 

مملکتی وزیر دفاع  نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ہندوستان امن قائم کرنے کی کارروائیوں میں ایک قابل فخر شراکت دار ہے، جس نے اقوام متحدہ کے 50 سے زیادہ امن مشنوں میں سات دہائیوں کے دوران 2.9 لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سب سے بڑے فوجی تعاون کرنے والوں میں سے ایک کے طور پر، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ قیام امن کا مقصد صرف افواج کی تعیناتی نہیں ہے بلکہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، تیاریوں کو بڑھانے اور تنازعات کے حل کے لیے لوگوں پر مرکوز، ثقافتی طور پر حساس اور جامع نقطہ نظر کو یقینی بنانا ہے۔" انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خواتین امن دستوں کی شرکت امن کے قیام کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ دیتی ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کی منفرد ضروریات کو پورا کیا جائے۔

 

متعدد تنازعات اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب سنجے سیٹھ نے اس بات پر زور دیا کہ امن، خوشحالی اور استحکام کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی جنوبی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہیے، اجتماعی فہم سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور مشترکہ امنگوں کو ٹھوس ترقی میں تبدیل کرنے کے لیے وسائل جمع کرنا چاہیے۔

 

وزیر مملکت برائے دفاع  نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس نظریہ کا اعادہ کیا کہ ہندوستان نے پانچ رہنما اصولوں کے ذریعے اپنی عالمی شمولیت کو واضح کیا ہے: احترام، بات چیت، تعاون، امن اور خوشحالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اصول ایک ایسے عالمی نظام کو فروغ دینے کے لیے قوم کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں جو منصفانہ، متوازن اور تمام اقوام کی امنگوں کا نمائندہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری ترجیحات انسانوں پر مرکوز، کثیر جہتی اور پائیدار ہونی چاہئیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ترقی جامع، مساوی اور ماحولیات کے حوالے سے بیداری پر مبنی ہو۔"

کانفرنس کے اختتام پر، جناب سنجے سیٹھ نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ان کی غیر معمولی شراکت اور لگن کے لیے خواتین امن فوجیوں کو مبارکباد دی اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ رول ماڈل کے طور پر بھی کام کرتی ہیں، روایتی صنفی اصولوں کو چیلنج کرتی ہیں اور مقامی خواتین کو قائدانہ کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

 

کانفرنس کے پہلے دن کے دوران، کئی اہم مسائل پر توجہ دی گئی جس نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو متاثر کیا جیسے کہ امن کے ماحول میں 'جنسی استحصال اور بدسلوکی' سے نمٹنے کے بارے میں بات چیت اور یہ دریافت کرنا کہ امن کی حفاظت میں جدید ٹیکنالوجی کس طرح آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ دوسرے دن اہم موضوعات جیسے کہ 'خواتین ان دستوں کا کردار'، 'گلوبل ساؤتھ میں تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون کے مواقع'، اور 'قیام امن  میں علاقائی تعاون کو فروغ دینا' جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی، انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن آپریشنز، ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز ،جناب  جین پیئر لاکروکس، عالمی جنوبی ممالک اور ہندوستان کی خواتین افسران، اعلیٰ شخصیات اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانفرنس نے جامع اور موثر امن کی کارروائیوں کو فروغ دینے میں ہندوستان کی قیادت کی توثیق کا بھی کام کیا۔ اس نے صنفی مساوات کے لیے قوم کے عزم کو اجاگر کیا، عالمی سلامتی اور امن کی کوششوں میں خواتین کے اہم کردار کا اظہار کیا۔ باہمی بات چیت اور قابل عمل حکمت عملیوں کے ذریعے، کانفرنس کا مقصد خواتین امن فوجیوں کے کردار کو بڑھانا اور مستقبل کے مشنوں پر ان کے اثرات کو بڑھانا تھا۔

 

************

ش ح۔ع و۔ م ذ

 (U: 7555)


(Release ID: 2106181) Visitor Counter : 12


Read this release in: Tamil , English , Hindi