عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے جنوری، 2025 کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی  کے مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 30ویں رپورٹ  جاری کی


جنوری، 2025 میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 61,465 عوامی شکایات (پی جی) کیس موصول ہوئے

جنوری 2025 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کل 58,586 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1,88,408 شکایات  ابھی زیر التوا ہیں

Posted On: 25 FEB 2025 4:21PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے جنوری 2025 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 30ویں ماہانہ رپورٹ میں  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے جاری کی۔ مذکورہ رپورٹ عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نوعیت کے لحاظ سے تفصیلی تجزیہ فراہم  کیا گیا ہے۔

جنوری، 2025 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کل 58,586 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔  سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 31 جنوری 2025 تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے تحت  1,88,408 شکایات زیر  التوا ہیں۔

رپورٹ میں جنوری، 2025 کے مہینے میں سی پی جی آر اے ایم ایس  پورٹل کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس  پر رجسٹرڈ ہونے والے نئے صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا گیا  ہے۔ جنوری 2025 کے مہینے میں کل 56,214 نئے صارفین رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ رجسٹریشن (8,843) اترپردیش میں  ہوئے ۔

مذکورہ رپورٹ جنوری، 2025 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاست وار تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ جنوری 2025 کے مہینے میں سی ایس سیزکے ذریعے 5,863 شکایات درج کی گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات (1,725)  اتر پردیش سے ، اس کے بعد اڈیشہ (829 شکایات) درج کی گئیں ہیں۔ یہ ان اہم مسائل / زمروں کو بھی اجاگر کرتا ہے،  جن کے لیے زیادہ سے زیادہ شکایات سی ایس سیز کے ذریعے درج کی گئیں۔

 

جنوری، 2025 میں، فیڈ بیک کال سینٹر نے جمع کردہ مجموعی فیڈ بیکس میں سے 53,821 فیڈ بیکس اکٹھے کیے۔ جنوری، 2025 میں، فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 20,973 فیڈ بیکس جمع کیے گئے۔

جنوری، 2025 میں سب سے زیادہ شکایات اتر پردیش کو موصول ہوئی ہیں، جن کی تعداد 23,337 تھی۔ جنوری 2025 کے مہینے میں 16 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1,000 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اتر پردیش اور مہاراشٹر نے جنوری 2025 میں سب سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا، جن کی تعداد بالترتیب 21,899 اور 5,138 تھی۔ 14 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے جنوری 2025 کے مہینے میں 1,000 سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مالی سال 2022-23 اور مالی سال 2023-24 میں سیووتم اسکیم کے تحت جاری کردہ گرانٹس کی حیثیت بھی شامل ہے۔ گزشتہ تین مالی سالوں (2022-23، 2023-24، 2024-25) میں 713 تربیتی کورس مکمل کیے گئے ہیں، جن میں 23,368 افسران کو تربیت دی گئی ہے۔

نمبر شمار

 مالی سال

 تربیت منعقد کی گئی

 تربیت شدہ افسران

1

2022-23

280

8,496

2

2023-24

236

8,477

3

2024-25

197

6,395

میزان

713

23,368

ماہ جنوری 2025 کے لیے اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  1. سی پی  جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی صورتحال:
  • جنوری، 2025 میں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 61,465 عوامی شکایات  کے کیسز موصول ہوئے اور 58,586 عوامی شکایات کے کیسوں کا ازالہ کیا گیا۔
  • ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ماہانہ  طور پر  ازالہ کئے گئے کیسز کی تعداد دسمبر 2024 کے آخر میں 67,193 عوامی شکایات کیسوں سے کم ہو کر جنوری 2025 کے آخر میں 58,586 عوامی شکایات  کے کیسوں پر آ گیا۔
  1. سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کے التوا کی صورت حالت
  • 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 31 جنوری 2025 تک 1,000 سے زیادہ شکایات زیر التواء ہیں۔
  • ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے، 31 جنوری 2025 تک، 1,88,408 عوامی شکایات سے متعلق کیسز زیر التواء ہیں۔
  • ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر التواکیسز کی تعداد دسمبر 2024 کے آخر میں 1,85,519 عوامی شکایات کیسز  سے بڑھ کر جنوری 2025 کے آخر میں 1,88,408 عوامی  شکایات کیسز ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں مرکزی وزارتوں /محکموں سے شکایات کے موثر حل کی 5 کامیابی کی داستانیں بھی شامل ہیں:

  1. محترمہ اندرا دیوی کی شکایت – سنگل خواتین کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کرنا

محترمہ اندرا دیوی، جن کا تعلق  چڈولی گاؤں سے ہے ، اپنے شوہر کی طرف سے چھوڑے جانے کے بعد سے 15 -16 سال سے اکیلی رہتی ہیں۔ اکیلے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے باوجود، وہ پالنہار یا پنشن جیسے سرکاری فوائد حاصل نہیں کر رہی تھیں۔ سرپنچ کی درخواست کے بعد ضلع کلکٹر نے ولیج ڈیولپمنٹ آفیسر اور پٹواری سے تحقیقات کی ہدایت دی۔ نتائج کی بنیاد پر، دھوڈ کے مجسٹریٹ نے "پرشاسن گاوں کی اور" مہم کے دوران،  موقع پر ہی  انہیں شوہر  کے ذریعہ چھوڑے جانے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ اس سے محترمہ  اندرا دیوی کو فوری پنشن کی منظوری اور سنگل خواتین کے لیے دیگر فوائد تک رسائی حاصل ہو گئی۔

  1. جناب پرشانت شرما کی شکایت – ای ڈبلیو ایس سرٹیفکیٹ جاری کرنا

جناب پرشانت شرما نے بتایا کہ انہوں نے ای ڈبلیو ایس سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دی تھی، تاہم، ان کی درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی۔ تمام اعتراضات کو دور کرنے اور مطلوبہ دستاویزات دوبارہ جمع کرانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور سرٹیفکیٹ کو  منظوری نہیں مل سکی۔ شکایت کنندہ نے ضروری کارروائی کئے جانے کی  درخواست کی، جس کے بعد درخواست گزار کو ای ڈبلیو ایس  سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔

  1. جناب  دین دیال شرما کی شکایت -  زیر التواء پنشن کی  ادائیگی

جناب دین دیال شرما کی پنشن کی درخواست ابتدائی طور پر جمع کرائی گئی دستاویزات میں تضادات کی وجہ سے مسترد کر دی گئی تھی۔ اس مسئلے کو حل کرنے اور ان کی پنشن کو منظور کئے جانے کی کوشش کے طور پر، شکایت کنندہ نے ایک باضابطہ شکایت درج کرائی۔ فون پر ان سے رابطہ کیا گیا،  اور ان سے درخواست کی گئی کہ وہ تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ تحصیل دفتر کرولی میں پہنچیں ۔ پہلی اور دوسری دونوں سطحوں پر مکمل تصدیق کے بعد، تضادات کو دور کیا گیا، اور جناب دین دیال شرما کی پنشن کو کامیابی کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔

  1. محترمہ سدیش رانی کی شکایت -  قومی اور ریاستی سنگل خاتون پنشن اسکیم کے تحت زیر التواء پنشن کی  ادائیگی

محترمہ سدیش رانی نے نیشنل اور اسٹیٹ سنگل وومن پنشن اسکیم کے تحت پنشن کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق شکایت درج کرائی۔ ان کی درخواست منظور ہونے کے باوجود، جولائی، اگست، اور ستمبر 2024 کی پنشن براہ  راست  کھاتے میں منتقلی  کے نظام کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے فوری طور پر شکایت پر کارروائی کی، ریکارڈ کی تصدیق کی، اور جولائی تا اکتوبر 2024 کی زیر التواء ادائیگیاں ڈی  بی ٹی  میکانزم کے تحت براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں  منتقل کردیں۔

  1. جناب سوبرن سنگھ کی شکایت -  کارڈ ہولڈرز کو راشن فراہم نہیں کیا گیا۔

پالی تحصیل کے دیگوار گاؤں کے پردھان جناب سوبرن سنگھ نے اطلاع دی کہ ایک سرکاری راشن کی دکان چلانے  والے شیوچرن نے کارڈ ہولڈروں کو راشن فراہم کرنے سے انکار کر دیا، اس کے بجائے ان کی انگلیوں کے نشانات ریکارڈ کرنے کے بعد ریت کی بوریوں کو تول دیا ۔ احتجاج کرنے والوں کو بدسلوکی اور جھوٹے مقدمات کی دھمکیاں دی گئیں۔ متعلقہ گاؤں والوں  نے سمپورن سمادھان دیوس کے دوران اپنی شکایات کا اظہار کیا۔ ان کی شکایت کے بعد چھان بین  شروع کی گئی ، جس  میں  راشن کی دکانوں کی طرف سے کی گئی بدانتظامی اور بے ضابطگیوں کی تصدیق ہوئی۔  26 نومبر 2024 کو ضلع مجسٹریٹ کی منظوری کے ساتھ،  راشن کی دکان  چلانے  والے شیوچرن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ مزید کارروائی جاری ہے، جس کے بارے میں شکایت کنندہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

************

U.No:7554

ش ح۔ش ب۔ق ر


(Release ID: 2106176) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi