وزارت دفاع
ڈی جی ایم او نے سیکورٹی اور سرحد پر انتظام کے جائزہ کے لیے منی پور کا دورہ کیا
Posted On:
25 FEB 2025 3:48PM by PIB Delhi
ھارتی فوج کے فوجیو کارروائیوں سے متعلق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے 24 اور 25 فروری 2025 کو منی پور کا دورہ کیا، تاکہ ہند-میانمار سرحد (آئی ایم بی) کے ساتھ ساتھ صورتحال کو جامع طور پر سمجھا جاسکے اور ریاست میں جاری سرحدی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی صورتحال کے بارے میں بصیرت حاصل کی جا سکے۔
اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے منی پور کے گورنر جناب اجے کمار بھلا، ریاستی سلامتی کے مشیر، منی پور کے چیف سکریٹری اور منی پور کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقات کی۔ ڈی جی ایم او نے بھارتی فوج کی کارروائیوں سے متعلق تیاریوں پر توجہ مرکوز کی، بھارت - میانمار سرحد (آئی ایم بی) سے متصل علاقے کی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا، اور ریاست میں موجودہ سیکورٹی کی صورت حال بشمول سرحد سے متصل علاقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت کے دوران ' حکومت کے مجموعی نقطہ نظر' پر بھی توجہ مرکوز کی ۔ بات چیت میں ریاست میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کو معمول پر لانے، خاص طور پر سرحدی انتظام میں اضافہ کرنے اور آئی ایم بی کے ساتھ سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
لیفٹیننٹ جنرل گھئی کے دورے نے منی پور کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے مقصد سے اسٹریٹجک اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے فوجی اور ریاستی حکام کے درمیان باہمی تعاون کو بھی اجاگر کیا ۔
************
U.No:7549
ش ح۔ش ب۔ق ر
(Release ID: 2106122)
Visitor Counter : 14