جل شکتی وزارت
انڈمان اور نکوبار جزائر میں دیہی علاقے میں پانی کی سپلائی کی اسکیموں کے آپریشن اور بندوبست سے متعلق پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد
Posted On:
25 FEB 2025 11:17AM by PIB Delhi
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ سینی ٹیشن (ایس پی ایم ۔این آئی ڈبلیو ایس)، اوربھارتی حکومت کی جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ انڈمان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (اے پی ڈبلیو ڈی) کے تعاون سے انڈمان اینڈنیکوبار جزائر میں دیہی علاقے میں پانی سپلائی کی اسکیموں کے آپریشن اور بندوبست سے متعلق انجینئروں (جے ای ایس) اور اسسٹنٹ انجینئروں (اے ای ایس) کیلئے24 فروری سے 28 فروری 2025 تک ایک پانچ روزہ رہائشی تربیتی پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔
آپریشن ،بندوبست اور دیکھ بھال(او اینڈ ایم)کے ناقص طریقوں کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کو مد نظر رکھتے ہوئے،متعلقہ تربیتی کورس انجینئروں کو ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے پر توجہ مرکوز کررہاہے تاکہ نظام کی خامیوں، غیر آمدنی والے پانی(این آر ڈبلیو)، توانائی کی کھپت، اور کمیونٹی کی ناکافی مصروفیت جیسے اہم معاملات کو حل کیا جا سکے۔
یہ تربیتی ماڈیول مرحلہ وار طریقے سے دیگر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی منعقد کیا جائےگا۔ انڈمان اور نکوبارجزائرحکومت میں چیف سکریٹری جناب چندر بھوشن کمار، آئی اے ایس نے بطور مہمان خصوصی افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ انجینئرز کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی سے متعلق بندوبست پر بہت کام ہو چکا ہے اور اب ڈیمانڈ سائیڈبندوبست پر کام کرنا ضروری ہے۔


تربیتی کورس کا مقصد انڈمان اور نکوبار انتظامیہ کے جونیئر انجینئرز (جے ای ایس) اور اسسٹنٹ انجینئرز (اے ای ایس) کی آپریشنل اور انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ پانی کی فراہمی سے متعلق اسکیموں کا مؤثر طریقے سے بندوبست کیا جاسکے۔ اس تربیتی پروگرام کے مشمولات ایس پی ایم نیواس کے ماہرین کی ایک ٹیم نے انڈمان اور نکوبار جزائر کی ضروریات کے مطابق اے پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت سے مندرجہ ذیل موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے:-
- انڈمان اور نکوبار جزیرے میں پانی کی فراہمی کے نظام اور چیلنجز۔
- پینے کے محفوظ پانی:بی آئی ایس معیارات اور نمونہ جمع کرنے کی تعداد۔
- انڈمان اور نکوبار میں سطح پانی پر مبنی اسکیموں کا آپریشن اور دیکھ بھال، ربیع کے ذرائع، ریت کے فلٹرز، پریشر فلٹرز اور دیگرمختلف اجزاء۔
- بندو بست اور دیکھ بھال کی تقسیم ۔
- انڈمان اور نکوبار میں پانی کے نقصان اور غیر آمدنی والے پانی (این آر ڈبلیو)کو کم کرنے سے متعلق عملی حکمت عملی ۔
- شہری خدمت کی فراہمی اور شکایات کا ازالہ کرنے اور پانی کے بندوبست میں کمیونٹی کی شمولیت۔
- دیہی علاقے میں پانی کی فراہمی کے آپریشن اور بندوبست کی مالی منصوبہ بندی۔
آئی اے ایس، جے ایس کم ڈائریکٹر اور سربراہ، ایس پی ایم نیواس جناب پریاتو منڈل نے آن لائن افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اپنے آن لائن خطاب میں، جناب پریاتو منڈل نے ذکر کیا کہ ایس پی ایم نیواس ایک اہم ادارہ ہے جو پانی اور صفائی کے شعبوں میں علم اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے وقف ہے۔
اس کے علاوہ اس پروگرام میں جناب ارجن شرما، آئی اے ایس، سکریٹری آر ڈی، جناب اظہر الدین ظہیر الدین قاضی، آئی اے ایس، سکریٹری، پی بی ایم سی، محمد اشفاق، (ریٹائرڈ آئی اے ایس)، مشیر، ایس پی ایم نیواس، جناب ٹی کے پریجیت رے، چیف انجینئر، اے پی ڈبلیو ڈی، ونئے ہرسوال، نوڈل آفیسر، ایس پی ایم نیواس اور ابیرامی دیوداس، پرنسپل سائنسدان، آئی سی سی ڈبلیو افتتاحی اجلاس کے دوران موجود تھے۔
****
ش ح۔م م ع ۔ش ا
UNO-7540
(Release ID: 2106050)
Visitor Counter : 20