سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پریکٹس کرنے کی پالیسی


ایک سرسبزوشاداب مستقبل کے لیے بائیو ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا

Posted On: 24 FEB 2025 4:39PM by PIB Delhi

تعارف

 

بائیوٹیکنالوجی ماحولیاتی پائیداری اور توانائی کے تحفظ سے متعلق عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک تبدیلی کی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ بائیو مینوفیکچرنگ، بائیو ریسورسز اور بائیو انرجی میں جدید اختراعات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستان ماحولیات سے موافقت رکھنے والی ترقی اور پائیدار مستقبل کے لیے اپنے عزم کو فعال طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ بائیو ٹیکنالوجی کا محکمہ(ڈی بی ٹی) پالیسی اصلاحات اور تحقیقی اقدامات کو آگے بڑھانے میں سب سے آگے رہا ہے جس کا مقصد حیاتیات پر مبنی ایک ایسی معیشت کو فروغ دینا ہے جو ملک کے ماحولیاتی اور اقتصادی اہداف سے ہم آہنگ ہو۔

پالیسی میں اصلاحات بائیوٹیک ایڈوانسمنٹ کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

اہم شعبوں میں انقلاب لانے کے لیے بائیو ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت ہند نے کئی تاریخی پالیسی اصلاحات متعارف کروائی ہیں:

بائیو ای3 (بائیو ٹیکنالوجی برائے معیشت، ماحولیات، اور روزگار) پالیسی

 24 اگست 2024 کو منظور کی گئی، اس پالیسی کا مقصد اعلیٰ کارکردگی والے بائیو مینوفیکچرنگ میں جدت پر مبنی تحقیق اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IG41.jpg

بائیو ای 3کے فوائد[1]

  • ہندوستان کو ایک عالمی بایو مینوفیکچرنگ ہب کے طور پرتیار کرنا۔

  • ہندوستان کو تیز رفتار سبزو شاداب ترقی کی راہ پر گامزن کرنا۔

  • ٹیکنالوجی میں جدت کو پائیدار طریقے سے تیز کرنا ۔

  • روزگار کو فروغ دینا اور کاروبارکرنے کی رفتار کو تیز کرنا۔

  • بائیو اکانومی اہداف اور 2047 کے لیے قومی اقتصادی اہداف حاصل کرنا۔

  • بھارت کے لیے ایک بائیو ویژن تیار کرنا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0054OVQ.jpg  [3]

بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ (بائیو رائڈ)

یہ اسکیم ڈی بی ٹی کے سابقہ ​​اقدامات کو ایک ہی فریم ورک میں یکجا کرتی ہے، جس میں1,500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔بائیو- آر آئی ڈی ای کا مقصد تحقیق کو تیز کرنا، مصنوعات کی ترقی کو بڑھانا اور تعلیمی تحقیق اور صنعتی ایپلی کیشنز کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ یہ اسکیم صحت کی دیکھ بھال، زراعت، ماحولیاتی پائیداری، اور صاف توانائی جیسے قومی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بائیو انوویشن کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے حکومت ہند کے مشن کا حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069RD8.jpg 

 

ہندوستان کا پہلا بائیو مینوفیکچرنگ انسٹی ٹیوٹ(بی آر آئی سی– این اے بی آئی)

بی آر آئی سی نیشنل ایگری فوڈ بائیو مینوفیکچرنگ انسٹی ٹیویٹ (بی آر آئی سی– این اے بی آئی) کا قیام ہندوستان کے زرعی بائیو ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس نئے قائم کردہ ادارے کا مقصد تحقیق سے کمرشلائزیشن تک کے سفر کو ہموار کرنا، پائلٹ پیمانے پر پیداوار میں سہولت فراہم کرنا اور مارکیٹ میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007GRJ7.jpg [5]

آئی 3 سی –  بی آر آئی سی  آر سی بی  پی ایچ ڈی پروگرام

سال2024 میں شروع کئے گئے اس پی ایچ ڈی پروگرام کا مقصد سماجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ایک انتہائی ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ یہ پروگرام(آئی بی آرآئی سیز)آر سی بی، ڈی بی ٹی    بی آر آئی سی اور آئی سی جی ای بی کے اداروں کے درمیان زیادہ علمی اور تحقیقی تعامل کو فروغ دے گا اور پی ایچ ڈی اسکالر کے لیے پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔ جون 2024 میں اس کے آغاز کے ساتھ، اس کے پہلے بیچ میں کل 58 طلباء کا اندراج کیا گیاتھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008TGNG.jpg [6]

بائیوٹیکنالوجی کے محاذ کے دائرے میں وسعت (ای ایف بی) پروگرام

 ڈی بی ٹی کا ایمرجنگ فرنٹیئرز ان بائیوٹیکنالوجی(ای ایف بی) پروگرام بائیو ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں جدید اور زیادہ خطرے والی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد جدید سائنسی چیلنجوں سے نمٹنا اور نئی معلومات اور ٹیکنالوجیز کی تخلیق کرنا ہے جو اہم سماجی اور اقتصادی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ 21 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ملک بھر کے 73 اداروں میں اب تک 157 اختراعی منصوبوں کی حمایت کی گئی ہے۔

حیاتیاتی توانائی اور ماحولیاتی تحفظ میں کلیدی کامیابیاں

حیاتیاتی اختراع کے لیے ہندوستان کی وابستگی بائیو انرجی، حیاتیاتی وسائل اور ماحولیاتی بحالی میں ٹھوس نتائج دے رہی ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0094U3R.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010G7LA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011KIEZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012RB48.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0136AAL.jpg

نتیجہ

ماحولیاتی اور توانائی کے تحفظ کی کوششوں میں بائیو ٹیکنالوجی کا انضمام ایک پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ ترقی پسند پالیسی اصلاحات، اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور زمینی تحقیق کے ذریعے، بھارت اہم ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران اپنی حیاتیاتی معیشت کو مضبوط بنا رہا ہے، جیسا کہ بائیوٹیکنالوجی کا ارتقاء جاری ہے، اس میں اقتصادی ترقی، ماحولیاتی توازن کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

حوالہ جات

https://x.com/moesgoi/status/1827381922844065876/photo/2

https://x.com/PIB_India/status/1836354791506919516/photo/1

Bio E3 brochure: https://dbtindia.gov.in/publications

Annual Report 2022-23 https://nabi.res.in/cms?slug=annual-reports

Click here to see PDF.

*******

(ش ح۔ام۔ش ت)

U:7507


(Release ID: 2105810) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi