دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہماری خوراک کی یقینی فراہمی، آب و ہوا کے استحکام اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے اقدامات صرف پالیسیاں نہیں ہیں بلکہ یہ مستقبل کا راستہ ہے: دیہی ترقیات اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی


اے اے آر ڈی او اس بات کی تصدیق کرتا ہےکہ ترقی اس وقت سب سے مضبوط ہوتی ہے جب اس کی جڑیں کمیونٹی میں ہوں ، جو مقامی علم ، ٹیکنالوجی اور عالمی خطہ جنوب کے باہمی تعاون سے کارفرما ہو

Posted On: 24 FEB 2025 3:25PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے کہا کہ 21 ویں اے اے آر ڈی او کے غوروخوض اجلاس سے گزشتہ چند دنوں میں حاصل ہونے والا اجتماعی وژن یقینی طور پر ایشیا اور افریقہ خطے کے درمیان گہرے تعلقات کو مضبوط کرے گا اور یہ اس خطے کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا ۔  اے اے آر ڈی او کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کے چاول کے کھیت سے لے کر افریقہ کے مناظر تک ، ہماری لوک روایات اور قریبی جڑی ہوئی برادریوں میں جو اجتماعی نقطہ نظر ابھرا ہے ، ہمارے لوگ اسی مستقبل کی عزت ، مواقع اور ترقی کے خواہاں ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PBWB.jpg

 

ڈاکٹر چندر شیکھر پیمماسانی نے بتایا کہ اے اے آر ڈی او کی صدارت سنبھالنا ایک استحقاق اور ایک ذمہ داری بھی ہے ، ہماری خوراک کی یقینی فراہمی، آب و ہوا کے استحکام اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے پر ہماری سرگرمیاں اور بات چیت صرف پالیسیاں نہیں ہیں بلکہ یہ مستقبل کا راستہ ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترقی اس وقت سب سے مضبوط ہوتی ہے جب اس کی جڑیں کمیونٹی میں ہوں ، جو مقامی علم ، ٹیکنالوجی اور عالمی خطہ جنوب  کے باہمی تعاون سے کارفرما ہوں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LO4D.jpg

اے اے آر ڈی او میں ہندوستان کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے کہا کہ ہمارا سفر مشترکہ ہے اور ہماری ترقی اجتماعی ہونی چاہیے ۔  ہم میں سے ہر ایک کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہونا چاہیے کہ ترقی ایشیا افریقہ کے دور دراز دیہاتوں تک بھی پہنچے ۔  شرکاء میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور ان کی بصیرت ، دوستی اور اتحاد کے لیے ڈاکٹر پیماسانی نے کہا کہ یہ فورم ایک نئی وابستگی فراہم کرے گا اور متحد مشن کے ساتھ مقصد کو مضبوط بنانے کے لیے وژن فراہم کرے گا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N4Z0.jpg

***

ش ح۔ش آ ۔اش ق

 (U: 7502)


(Release ID: 2105765) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil