بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل مسٹر آر سینیو ڈومنگویئز نے پائیدار جہاز رانی اور سمندری مسافروں کے فلاح میں بھارت کے اہم کردارپر زور دیا
Posted On:
21 FEB 2025 9:44PM by PIB Delhi
بین الاقوامی سمندری تنظیم (آئی ایم او) کےسکریٹری جنرل مسٹر آر سینیو ڈومنگویئز نے پائیدار جہاز رانی اور سمندری مسافروں کے فلاح میں بھارت کے اہم کردارکو اُجاگرکیا ؛ انہوں نےسمندری تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔
بھارت کے اپنے تین روزہ دورے کے تیسرے دن، جناب ڈومنگویئز کےدہلی میں وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو)کے دورے کا مقصد سمندری شعبے کی ترقی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
مسٹر آر سینیو ڈومنگویئزنے اور وزارت بندرگاہ ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہ کے سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن نے مختلف وزارتوں اور محکموں کےاعلیٰ حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
بحث کا موضوع بحری صنعت میں کارکردگی میں اضافہ کرنااور ماحولیاتی ذمہ داری طے کرنا، جس میں گرین شپنگ کو فروغ دینا، پائیدار بندرگاہوں کی ترقی، اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیا گیا۔
مسٹر ڈومنگویئز نے بھارت کی بحری شعبے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اورآئی ایم او کی جانب سے سمندری مسافروں کی فلاح، پائیداری اور جدت کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ابھرتی ہوئی بحری ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات کو تیز کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کی بحر ہند خطے میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں کی ستائش کی۔مباحثوں نے وزارت کے سمندری حفاظت، مہارت کی ترقی، ماحولیاتی طور پر دوستانہ بندرگاہوں کی تعمیر ،اور ایک لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار سمندری صنعت کے فروغ کے عزم کو اجاگر کیا۔
مسٹر ڈومنگیز کا دورہ بھارت اور آئی ایم او کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرےگا تاکہ عالمی جہاز رانی صنعت کو صاف، محفوظ اور زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔ وزارت ،جدت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور آئی ایم او کے ساتھ مل کر مشترکہ سمندری اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے۔
****
ش ح۔ت ف ۔ش ا
UNO-7940
(Release ID: 2105747)
Visitor Counter : 26