ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ میں سوال: مانسون اور بارش پر ال نینو کا اثر

Posted On: 11 DEC 2024 4:37PM by PIB Delhi

وزارت ارضیاتی سائنس ملک میں بشمول ال نینو کی مدت کے دوران مانسون اور اس سے منسلک بارش کے نمونے (پیٹرن) کا باقائدگی سے مطالعہ کر تی  ہے۔ عموماً ، ال نیو  ایوینٹ کے دوران، ہندوستانی موسم میں گرما مانسون معمول کے مقابلے میں کمزور اور اس واقعہ کی شدت مانسون پر اس کے اثرات کی شدت کو بھی طے کرتی ہے۔ 1950 سے اب تک 16 ال نینو سال  گزر چکے ہیں جن میں سے 7 سال ایسے گزرے ہیں جب  ال نینو  کے اثر کی وجہ سے بارش معمول سے کم رہی  ہے۔ تاہم ، ال نینو اور بارش کے درمیان بعد کے نصف مانسون ( خصوصی طور پر ستمبر کی بارش) کے دوران ایک طاقتور متضاد رشتہ ہے۔

لا نینا ، ایک موسمی عمل ہے جو خصوصی طور پر وسطی اور مشرقی بحرالکاہل (ال نینو کے مقابل) سطح سمندر کے ٹھنڈے درجہ حرارت ( ایس ایس ٹی) کےذریعہ متاثر ہوتا ہے اور ہندوستان کو خاص طور پر متاثر کرتا ہے۔ عمومی طور پر ہندوستان میں جنوب مغربی مانسون کے موسم میں، لا نینا  کے دوران معمول سے لے کر معمول سے   زیادہ بارش ہوتی  ہے۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں انتہائی شمالی ہندوستان اور شمال مشرق کے ہندوستان کے کچھ علاقوں میں جہاں لا نینا سالوں کے دوران معمول سے کم بارش ہوتی ہے، لا نینا کے اثر کے سبب معمول سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ لا نینا سالوں کے دوران موسم سرما میں عام طور پر درجہ حرارت معمول سے کم ہوتا ہے۔

یہ معلومات سائنس اور ٹکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

********

ش ح۔ع و۔ا ک  م

U-7497


(Release ID: 2105738)
Read this release in: English , Hindi