وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 98 ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا
ہماری زبان ہماری ثقافت کی امین ہے: وزیراعظم
مراٹھی ایک مکمل زبان ہے: پی ایم
مہاراشٹر کے کئی سنتوں نے مراٹھی زبان میں بھکتی تحریک کے ذریعے سماج کو ایک نئی سمت دکھائی: وزیر اعظم
بھارتیہ زبانوں کے درمیان کبھی کوئی دشمنی نہیں رہی، اس کے بجائے انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو اپنایا اور ان کی افزودگی کی: وزیراعظم
Posted On:
21 FEB 2025 7:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں 98ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام مراٹھیوں کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی مراٹھی زبان کی عظیم الشان تقریب میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کسی زبان یا علاقے تک محدود نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سمیلن آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر اور قوم کی ثقافتی ورثہ پر مشتمل ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن، 1878 میں اپنے پہلے ایڈیشن سے لے کر اب تک، بھارت کے 147 سال کے سفر کا گواہ رہا ہے، جناب مودی نے کہا کہ شری مہادیو گووند راناڈے، شری ہری نارائن آپٹے، شری مادھو شری ہری انے، شری شیورام پرانجپے، شری شیورام پرانجپے، شری ویر سدرے جیسے بہت سے روشن خیال شخصیات نے اس کی صدارت کی۔ جناب شرد پوار کی طرف سے اس قابل فخر روایت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے، انھوں نے اس تقریب کے لیے ملک اور دنیا کے تمام مراٹھی شائقین کو مبارکباد دی۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ آج مادری زبان کا عالمی دن ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جب مراٹھی زبان کے بارے میں سوچا تو سنت دنیشور یاد آنا بالکل فطری تھا۔ سنت دنیشور کے قول کو دوہراتے ہوئے ہوئے، جناب مودی نے وضاحت کی کہ مراٹھی زبان امرت سے زیادہ میٹھی ہے اور اسی لیے مراٹھی زبان اور ثقافت کے تئیں ان کا پیار اور لگاؤبہت زیادہ تھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اگرچہ وہ اس تقریب میں مراٹھی اسکالرز کی طرح ماہر نہیں تھے، وزیر اعظم نے عاجزی سے کہا کہ وہ ہمیشہ مراٹھی زبان سیکھنے کی مسلسل کوشش میں رہے ہیں۔
جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ سمیلن ایک اہم وقت پر ہو رہا تھا جب قوم چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی کی 350 ویں سالگرہ، پونیہ شلوک اہلیا بائی ہولکرکے 300 ویں یوم پیدائش اور بابا صاحب کی کوششوں سے بنائے گئے ہمارے آئین کی 75 ویں سالگرہ کا مشاہدہ کر رہی تھی۔ اس حقیقت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایک صدی قبل، ایک ممتاز مراٹھی فرد نے مہاراشٹر کی سرزمین پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا بیج بویا تھا، جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج، یہ ایک وسیع درخت بن گیا ہے، اور اپنے صد سالہ سال کا جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ 100 سالوں سے آر ایس ایس نے اپنی ثقافتی کوششوں کے ذریعے ویدوں سے لے کر وویکانند تکبھارت کی عظیم روایت اور ثقافت کو نئی نسل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نےکہا کہ لاکھوں دیگر لوگوں کے ساتھ یہ ان کا اعزاز رہا ہے کہ وہ آر ایس ایس سے ملک کے لیے جینے کے لیے متاثر ہوں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آر ایس ایس کے ذریعہ ہی انہیں مراٹھی زبان اور روایت سے جڑنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چند ماہ قبل مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا تھا، جس کے لیے بھارت اور دنیا بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ مراٹھی بولنے والے دہائیوں سے اس تسلیم کے منتظر تھے۔ وہ اسے اپنی زندگی کی بڑی خوش قسمتی سمجھتے تھے کہ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا موقع ملا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ زبان صرف رابطے کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ ہماری ثقافت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب زبانیں معاشرے میں جنم لیتی ہیں تو وہ اس کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مراٹھی نے مہاراشٹر اور ملک کے بہت سے لوگوں کے خیالات کا اظہار کیا ہے، جو ہماری ثقافتی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ مراٹھی زبان کی اہمیت پر سمرتھ رام داس جی کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا’ "مراٹھی ایک مکمل زبان ہے، جو بہادری، خوبصورتی، حساسیت، مساوات، ہم آہنگی، روحانیت اور جدیدیت کو مجسم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی میں عقیدت، طاقت اور عقل شامل ہے۔ جناب مودی نے نشاندہی کی کہ جببھارت کو روحانی توانائی کی ضرورت تھی، مہاراشٹر کے عظیم سنتوں نے مراٹھی میں رشیوں کی حکمت کو قابل رسائی بنایا۔ انہوں نے سنت دنیشور، سنت تکارام، سنت رام داس، سنت نام دیو، سنت تکدوجی مہاراج، گاڈگے بابا، گورا کمبھار، اور بہینا بائی کے تعاون کا اعتراف کیا، جنہوں نے مراٹھی میں بھکتی تحریک کے ذریعے سماج کو ایک نئی سمت دکھائی۔ جدید دور میں، وزیر اعظم نے شری گجانن ڈگمبر مڈگولکر اور شری سدھیر پھڈکے کی گیت رامائن کے اثرات کو اجاگر کیا۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ صدیوں کے جبر کے دوران، مراٹھی زبان حملہ آوروں سے آزادی کا اعلان بن گئی، وزیر اعظم نے چھترپتی شیواجی مہاراج، سمبھاجی مہاراج، اور باجی راؤ پیشوا جیسے مراٹھا جنگجوؤں کی بہادری کا ذکر کیا، جنہوں نے اپنے دشمنوں کا زبردست مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں واسودیو بلونت پھڈکے، لوک مانیہ تلک اور ویر ساورکر جیسے جنگجوؤں نے انگریزوں کو تہہ تیغ کیا۔ انہوں نے ان کی شراکت میں مراٹھی زبان اور ادب کے اہم کردار پر زور دیا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیسری اور مراٹھا جیسے اخبارات، شاعر گوونداگراج کی طاقتور نظمیں اور رام گنیش گڈکری کے ڈراموں نے قوم پرستی کے جذبے کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ لوک مانیہ تلک نے مراٹھی میں گیتا رہسیہ لکھی جس نے پورے ملک میں نئی توانائی پیدا کی۔
جناب مودی نے رووشنی ڈالی کہ مراٹھی زبان اور ادب نے سماج کے مظلوم اور محروم طبقات کے لیے سماجی آزادی کے دروازے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے جیوتیبا پھولے، ساوتری بائی پھولے، مہارشی کاروے، اور بابا صاحب امبیڈکر جیسے عظیم سماجی مصلحین کی شراکت کا ذکر کیا، جنہوں نے مراٹھی میں نئے دور کی سوچ کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی زبان نے ملک کو بھرپور دلت ادب دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپنی جدید سوچ کی وجہ سے مراٹھی ادب نے سائنس فکشن بھی تیار کیا ہے۔ ماضی میں آیوروید، سائنس اور منطق میں مہاراشٹر کے لوگوں کی غیر معمولی شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ اس ثقافت نے ہمیشہ نئے خیالات اور ہنر کو مدعو کیا ہے، جس سے مہاراشٹر کی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کی اقتصادی راجدھانی بن کر ابھرا ہے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ جب ممبئی کی بات کی جائے تو فلموں کا ذکر کیے بغیر ادب کی بحث مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ مہاراشٹرا اور ممبئی ہیں جنہوں نے مراٹھی فلموں اور ہندی سنیما دونوں کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے فلم ’چھاوا‘ کی موجودہ مقبولیت کو نوٹ کیا، جس نے شیواجی ساونت کے مراٹھی ناول کے ذریعے سنبھاجی مہاراج کی بہادری کو متعارف کرایا ہے۔
شاعر کیشووت کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ہم پرانے خیالات میں جمود کا شکار نہیں رہ سکتے اور انسانی تہذیب، افکار اور زبان مسلسل ترقی کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ بھارت دنیا کی قدیم ترین زندہ تہذیبوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس نے مسلسل ترقی کی ہے، نئے خیالات کو اپنایا ہے اور تبدیلیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہبھارت کا وسیع لسانی تنوع اس ارتقاء کا ثبوت ہے اور اتحاد کی بنیادی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے، وزیر اعظم نے کہاکہ مراٹھی اس تنوع کی مثال دیتی ہے، زبان کا موازنہ ایک ماں سے کرتی ہے جو اپنے بچوں کو بلا امتیاز نیا اور وسیع علم فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبان ہر خیال اور ہر ترقی کو اپناتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مراٹھی کی ابتدا سنسکرت سے ہوئی ہے اور اس پر پراکرت کے اہم اثرات ہیں۔ انہوں نے عظیم مفکرین اور ادیبوں کی خدمات پر روشنی ڈالی جنہوں نے انسانی فکر کو وسیع کیا۔ انہوں نے لوک مانیہ تلک کی گیتا رہسیہ کا ذکر کیا، جس نے سنسکرت گیتا کی تشریح کی اور اسے مراٹھی کے ذریعے مزید قابل رسائی بنایا۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ دنیشوری گیتا، سنسکرت پر اپنی مراٹھی تشریحکے ساتھ، گیتا کو سمجھنے کے لیے علماء اور سنتوں کے لیے ایک معیار بن گئی ہے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ مراٹھی کو دیگر بھارتیہ زبانوں سے مالا مال کیا گیا ہے۔ انہوں نے بھارگورام وٹھل واریکر جیسی مثالیں پیش کیں، جنہوں نے ’آنند مٹھ‘ جیسے کاموں کا مراٹھی میں ترجمہ کیا، اور وندا کرندیکر، جن کے کاموں کا پنا دائی، درگاوتی، اور رانی پدمنی کی زندگی پر مبنی کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔انہوںنے زور دیاکہ بھارتیہ زبانوں میں کبھی باہمی دشمنی نہیں رہی۔ اس کے بجائے، انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو اپنایا اور مالا مال کیا۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ زبان کے نام پر تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کا مقابلہ ہماری زبانوں کے مشترکہ ورثے سے کیا جاتا ہے، وزیر اعظم نے زبانوں کی افزودگی اور اسے اپنانے کی ذمہ داری پر زور دیا اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ایسی غلط فہمیوں سے دور رہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ آج ملک میں تمام زبانوں کو مرکزی دھارے کی زبانوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مراٹھی سمیت تمام بڑی زبانوں میں تعلیم کو فروغ دینے کی کوششوں کی نشاندہی کی۔ جناب مودی نے ذکر کیا کہ اب مہاراشٹر کے نوجوان مراٹھی میں اعلیٰ تعلیم، انجینئرنگ اور میڈیکل کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انگریزی پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنے کی ذہنیت تبدیل ہو چکی ہے۔
جناب مودی نے کہا، ’’ادب ایک آئینہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لیے رہنما بھی ہے۔ انہوں نے ملک میں ساہتیہ سمیلن اور متعلقہ اداروں کے اہم کردار پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ مہا منڈل گووند راناڈے، ہرینارائن آپٹے، آچاریہ اترے اور ویر ساورکر جیسی عظیم شخصیات کے قائم کردہ نظریات کو آگے بڑھائے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ساہتیہ سمیلن کی روایت 2027 میں 150 سال مکمل کر لے گی، جو 100 ویں ساہتیہ سمیلن کو منائے گی۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ اس موقع کو خاص بنائیں اور ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔ انہوں نے بہت سے نوجوانوں کی کوششوں کو تسلیم کیا جو سوشل میڈیا کے ذریعے مراٹھی ادب کی خدمت کر رہے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر اعظم نے آن لائن پلیٹ فارم اور بھاشینی جیسے اقدامات کے ذریعے مراٹھی زبان کی تعلیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں میں مراٹھی زبان اور ادب سے متعلق مقابلے منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ کوششیں اور مراٹھی ادب کی ترغیبات 140 کروڑ شہریوں کو ایک وکست بھارت کے لیے متحرک کریں گی۔ انہوں نے مہادیو گووند راناڈے، ہرینارائن آپٹے، مادھو شری ہری اینے، اور شیورام پرانجاپے جیسی ممتاز شخصیات کی عظیم روایت کو جاری رکھنے کی ہر ایک پر زور دیتے ہوئے اختتام کیا، اور سب کا شکریہ ادا کیا۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، جناب دیویندر فڑنویس؛ ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب شرد پوار، 98ویں سمیلن کی صدر ڈاکٹر تارا بھاولکر اس تقریب میں دیگر معززین کے ساتھ موجود تھیں۔
پس منظر
انٹھانواں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن 21 سے 23 فروری تک منعقد ہو رہا ہے اور اس میں مختلف قسم کے پینل مباحثوں، کتابوں کی نمائشوں، ثقافتیکارکردگی، اور ممتاز ادبی شخصیات کے ساتھ انٹرایکٹو سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سمیلن مراٹھی ادب کی لازوال مطابقت کا جشن منائے گا اور عصری گفتگو میں اس کے کردار کو دریافت کرے گا، بشمول زبان کے تحفظ، ترجمہ، اور ادبی کاموں پر ڈیجیٹلائزیشن کے اثرات۔
اکہترسال بعد قومی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے مراٹھی ادبی اجتماع میں پونے سے دہلی تک کا ایک علامتی ادبی ٹرین کا سفر بھی شامل ہے، جس میں 1,200 شرکاء شامل ہیں، جو ادب کے یکجا کرنے والے جذبے کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس میں 2,600 سے زیادہ شاعری کی پیشکشیں، 50 کتابوں کی رونمائی، اور 100 بک اسٹالز شامل ہوں گے۔ جس میں ملک بھر سے نامور سکالرز، مصنفین، شعراء اور ادب کے شائقین شرکت کریں گے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 7449
(Release ID: 2105517)
Visitor Counter : 5