سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار نے ممبئی میں سیور اور سیپٹک ٹینک  کے مزدوروں  کواین اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کے تحت صفائی کے کٹس اور آیوشمان کارڈز تقسیم کیے


کوڑا کرکٹ  اٹھانے والے بھی سیپٹک ٹینک کے مزدوروں کے ساتھ این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کے تحت مستفید ہورہے ہیں:سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر

این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کا مقصد،مناسب تربیت اور حفاظتی تدابیر فراہم کرکےسیور اور سیپٹک ٹینک ورکرز کی اموات کی شرح کو صفر تک پہنچانا ہے

ممبئی میں 2400 سے زائد سیور اور سیپٹک ٹینک  مزدووں  کا پروفائل تیار کیا جا چکا ہے تاکہ انہیں تمام ضروری فوائد اور تحفظات فراہم کیے جا سکیں

Posted On: 20 FEB 2025 6:16PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اخٹیارات  کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر ویرندر کمار نے آج ممبئی میں مرکزی حکومت کی نیشنل ایکشن فار میکانائزڈ  سنی ٹیشن ایکوسسٹم (این اے ایم اے ایس ٹی ای) اسکیم کے تحت صفائی کے کارکنوں کو صفائی کے کٹس اور آیوشمان ہیلتھ کارڈز تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ، سوچھتا اُدیمی یوجنا(ایس یو وائی ) کے تحت میکانائزڈ صفائی کے گاڑیوں کی خریداری کے لیے کم شرح پر ریاعتی  قرضوں کی  منظوری کے خطوط بھی کچھ مستفیدین کو دیے گئے۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس عزم میں ملک کے تمام شہریوں کو ترقی کے سفر میں حصہ لینے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرنے کی حکومتی  ویژن کی جھلک ہے۔

وزیر موصوف نے اس موقع پر بتایا کہ این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کو وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیارات(ایم اوایس جی ای)اور رہائشی و شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)کے مشترکہ تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صفائی کے کارکنوں کی عزت اور حفاظت کو یقینی بنانا اور انہیں سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ یہ اسکیم خطرناک سیوریج اور سیپٹک ٹینک کی صفائی میں ملوث افراد کو باقاعدہ اور ادارہ جاتی طور پر منظم کرنا چاہتی ہے اور محفوظ اور میکانائزڈ صفائی کو فروغ دیتی ہے تاکہ تربیت یافتہ صفائی کے کارکن اس میں حصہ لیں۔ وز یرموصوف نے اس موقع پر بتایا کہ  کوڑا کرکٹ اٹھانے والوں کو بھی این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم میں شامل کیا گیا ہے، جن کی پروفائلنگ کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر کمار نے کہا کہ این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کا مقصد صفائی کے کارکنوں یا ‘سوچھتا سینانی’ کی تربیت کے ذریعے اموات کی شرح کو صفر تک لانا ہے۔ ان تربیتی پروگراموں میں انجینئرز اور متعلقہ میونسپلٹی کے کارکن بھی حصہ لیں گے تاکہ پورا نظام اچھے سے تیار ہو سکے۔ اس مقصد کے لیے ملک بھر کی تمام میونسپلٹیز میں صفائی کے کارکنوں کی پروفائلنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ انہیں محفوظ کام کرنے کیے حالات فراہم کی جا سکیں اور انہیں پی پی ای کٹس اور دیگر حفاظتی آلات دیے جا سکیں۔

ڈاکٹر ویریندر کمار نے  سوچھتا کارکنوں کے جذبے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کی بدولت سال بھر شہری بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ انھوں نے انھیں معاشرے کا سب سے اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم صفائی کے کارکنوں کو محفوظ کام کے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اس مقصد کے لیے تمام ریاستوں کے  سماجی بہبود کے محکمے کے ساتھ میٹنگز کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے اس موقع پر  برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے صفائی کارکنوں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کو این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کے فوائد کے بارے میں آگاہ کریں۔

1.jpg

2.jpg

بی ایم سی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر اشونی جوشی نے بتایا کہ ممبئی شہر میں 2485 سیور اور سیپٹک ٹینک مزدوروں کی پروفائلنگ کی گئی ہے اور ان کو این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کے تحت فوائد دیے جائیں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ "مینول اسکیوینجرز کی ملازمت پر پابندی اور ان کی بحالی کا ایکٹ، 2013" کو ممبئی میں مکمل طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے، جہاں 2027 تک سو فیصد سیور کنیکٹیویٹی حاصل کی جائے گی۔

 سماجی انصاف اور تفویض اختیارات میں سکریٹری جناب امت یادو نے اطلاع دی کہ اسکیم کے تحت 65,060 صفائی کارکنوں کی پروفائلنگ کی جا چکی ہے اور ان میں سے 32,734 کو پی پی ای کٹس فراہم کی گئی ہیں، جبکہ 15,153 کارکنوں کو آیوشمان ہیلتھ کارڈز دیے گئے ہیں۔

نیشنل صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن(این ایس کے ایف ڈی سی)، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت(ایم اوایس جی ای) کے تحت 'این اے ایم اے ایس ٹی ای' اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔

اس موقع پر مہاراشٹر حکومت میں پرنسپل سکریٹری ہرش دیپ کامبلے،حکومت ہند میں سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی وزارت میں سینئر اقتصادی مشیر محترمہ یوگیتا سوروپ، ممبئی کے  ڈپٹی میونسپل کمشنر جناب کرن دھگاؤکر، نیشنل صفائی کرمچاریز ، فائنانس اور ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ  ڈائریکٹر جناب پربھات کمار سنگھ اور مہاتما فُلے پسماندہ طبقات ترقی کارپوریشن لمیٹڈ،ممبئی کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب لہوراج مالی بھی معزز شخصیات میں شامل تھے۔

3.jpg

*******

ش ح۔ع ح۔م ذ

UN NO.7413


(Release ID: 2105193) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Marathi , Hindi