نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے 26ویں مہاراشٹر اسٹیٹ انٹر یونیورسٹی اسپورٹس میٹ کا افتتاح کیا


مہاراشٹر کی سب سے بڑی یونیورسٹی اسپورٹس میٹ کا آغاز چندر پور میں شان کے ساتھ ہوا

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے کے ساتھ ممبر اسمبلی اورحکومت مہاراشٹر کے سابق وزیر  ایس ایچ سدھیر منگنٹیوار نے آج چندر پور، مہاراشٹر میں 26ویں مہاراشٹر اسٹیٹ انٹر یونیورسٹی اسپورٹس میٹ کا افتتاح کیا۔

Posted On: 20 FEB 2025 7:14PM by PIB Delhi

گونڈوانا یونیورسٹی، گڈچرولی کی میزبانی میں ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مقابلے کا انعقاد یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اسے ریاستی سطح کے کھیلوں کے میلے کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J5UY.jpg

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،محترمہ رکشا کھڈسے نے کہا کہ کھیل ایک ابھرتیہوئی صنعت ہے اور نوجوانوں کو کیریئر میں بے پناہ مواقع فراہم کر سکتی ہے اور گونڈوانا یونیورسٹی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور نوجوانوں کے ذہنوں کی تشکیل اور نظم و ضبط، ٹیم ورک اور بہترین کارکردگی کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔مرکزی وزیر مملکت نے مہاراشٹر بھر سے ہزاروں نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے تقریب کی محتاط منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لیے اپنی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JI9R.jpg

سپورٹس میٹ میں 8 کھیلوں کے ڈسپلن ہوں گے جن میں کبڈی، کھو کھو، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس اور شطرنج لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے 3500 سے زائد ایتھلیٹس کی متوقع شرکت ہوگی۔ چندر پور اور بلار پور جنگلاتی علاقہ میں متعدد مقامات پر میچ منعقد ہو رہے ہیں، جن میں صبح اور شام کے سیشن میں مقابلے ہو رہے ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت  نےکہا کہ یہ باوقار اسپورٹس میٹ نچلی سطح پر کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے حکومت کے وژن کا ثبوت ہے۔ محترمہ رکشا کھڈسے نے ایسے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، جو مستقبل کے چیمپئنز کی شناخت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چندر پور مہاراشٹر میں اسپورٹس ایکسیلنس مہم کی قیادت کریں گے اور انہوں نے چندر پور میں انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی حمایت میں اپنا عزم ظاہر کیا۔

اس تقریب میں ممبر اسمبلی مہاراشٹر سدھیر منگنٹیوار ،ضلع کلکٹر چندر پور ونے گوڑا جی سی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر چندر پور اویناش پنڈ اور سابق ڈپٹی میئر چندر پور ، راہول پاوڑے ،کھلاڑیوں، کوچوں اور کھیلوں کے شائقین شریک ہوئے۔

***

( ش ح۔اص)

UR No 7399


(Release ID: 2105134) Visitor Counter : 37
Read this release in: English , Hindi