وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

قومی سیاحتی پالیسی

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2024 5:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  انتظامیہ اور صنعت کے شراکت داروں  سے موصول ہونے والی تجاویز کو شامل  کرتے ہوئے قومی سیاحتی پالیسی کا ایک مسودہ تیار کیا ہے۔ مسودہ درج ذیل  اہم  مقاصد پر توجہ مرکوز کرتا ہے:

 

(i) دورے، قیام کی مدت، اور زائرین کے اخراجات میں اضافہ کرکے ہندوستانی معیشت میں سیاحت کی شراکت داری کو بڑھانا اور ہندوستان کو سال بھر کے سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنا ۔

 

(ii) ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے سیاحت کے شعبے میں ملازمتوں اور کاروباری مواقع پیدا کرنا۔

 

(iii) سیاحت کے شعبے کی مسابقت کو بڑھانا اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا۔

 

(iv) ملک کے ثقافتی اور قدرتی وسائل کا تحفظ اور ان میں اضافہ کرنا۔

 

(v) ملک بھر میں سیاحت کی پائیدار، ذمہ دارانہ اور جامع ترقی کو یقینی بنانا۔

 

سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 ( ایس ڈی  2.0) کے طور پر نئے سرے سے تبدیل کیا ہے جس کا مقصد ایک پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے، جو کہ منزل اور سیاحت پر مبنی نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے۔ مرکزی مالی امداد کو رہنما خطوط کے مطابق اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے موصول ہونے والی تجاویز/تفصیلی پروجیکٹ رپورٹوں کی بنیاد پر  توسیع دی جا رہی ہے۔

 اس کے علاوہ ، وزارت نے پائیدار سیاحت، دیہی سیاحت، دیہی ہوم اسٹیز، ایم آئی سی ای ، ایڈونچر ٹورازم اور ایکو ٹورازم کے لیے قومی حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ ان علاقوں کے فروغ اور ترقی پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔

***

ش ح۔ م ش ۔اش ق

 (U: 7371)


(रिलीज़ आईडी: 2104919) आगंतुक पटल : 26
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी