کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے میں رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کی تنظیم نو سے متعلق اجلاس منعقد
رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں دیوالیہ پن کو حل کرنے کے موضوع پرمباحثے
رئیل اسٹیٹ دیوالیہ پن کی ترقی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کم ویلیو کے اثاثوں کے کامیاب حل میں آئی سی بی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی
Posted On:
19 FEB 2025 7:19PM by PIB Delhi
پوسٹ گریجویٹ انوولنسی پروگرام، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز نے آج مانیسر میں کامیابی کے ساتھ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے دیوالیہ پن کے پیشہ ور افراد، قانونی ماہرین، اے آر سیزکے ماہرین کوجمع کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صنعت کے ممتاز پیشہ ور افراد بشمول جناب انوج جین،جناب پالو مہاپاترا،جناب ہری ہرا مشرا اور ڈاکٹر کے ایل دھینگرا، آئی آئی سی اے میں دیوالیہ پن اور بنکر پسی مرکز کے سربراہ نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ڈھینگرا نےآئی بی بی آئی کے ریگولیٹر کے ذریعےپی جی آئی پی کے پیچھے مقصد پر روشنی ڈالی۔
اجلاس میں ممتاز شخصیات کے کلیدی خطابات پیش کیے گئے، جن میںجناب انوج جین اورجناب پالو موہاپاترا شامل تھے، بات چیت کا محور موضوع تھا’رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں دیوالیہ پنکا حل ۔ کلیدی خطاب بنیادی طور پر رئیل اسٹیٹ دیوالیہ پن کی ترقی اور حقیقی مسائل کے کامیاب حل کی تشکیل میں آئی بی سی کے کردار پر مرکوز تھا۔ جناب موہا پاترا نے دیوالیہ پیشہ ور افراد کو درپیش چیلنجوں اور سیکٹر کے مخصوص دیوالیہ پن کے حل کے لیے درکار متعلقہ مہارتوں پر بھی روشنی ڈالی۔
مباحثہ کے شرکاءمیں دیوالیہ پیشہ ورانہ اداروں، لاء فرمز، اے آر سی اور ماہرین تعلیم کے مختلف پیشہ ور افراد شامل تھے جہاں سرکردہ شعبہ کے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پی جی آئی پی اجلاس2025 نے پیشہ ور افراد کے لیے علم کا تبادلہ کرنے اور دیوالیہ پن کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے باخبر رہنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

***
(ش ح۔اص)
UR No 7359
(Release ID: 2104834)
Visitor Counter : 15