جل شکتی وزارت
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ارگھیام کے درمیان ڈبلیو اے ایس ایچ سیکٹر کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر تیار کرنے کے واسطے مفاہمت نامے پر دستخط
اس شراکت داری کا مقصد جل جیون مشن اور سوچھ بھارت مشن کی حمایت کے لیے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کا تصور ، ڈیزائن اور اس کا نفاذ کرنا ہے
Posted On:
19 FEB 2025 5:42PM by PIB Delhi
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ سینی ٹیشن (ایس پی ایم-این آئی ڈبلیو اے ایس) اور ارگھیام نے ڈبلیو اے ایس ایچ سیکٹر کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی)تیارکرنے پر تال میل کے لیےمفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں ۔ یہ پہل ڈیجیٹل حل کے ذریعے پانی اور صفائی ستھرائی کی خدمات کی فراہمی کو بہترکرنے کے حکومت ہند کے وژن سے ہم آہنگ ہے ۔

اس شراکت داری کا مقصد جل جیون مشن (جے جے ایم) اور سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم-جی) کی حمایت کے لیے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کا تصور ، ڈیزائن اور اس کا نفاذ کرنا ہے ۔ اس معاہدے کے تحت ، ایس پی ایم-این آئی ڈبلیو اے ایس اس منصوبے کے نفاذ کی رہنمائی کرے گا ، جبکہ اہم نالج پارٹنر ارگھیام ٹیکنالوجی پر مبنی واٹر گورننس میں اپنی مہارت کے ذریعہ تعاون کرے گا ۔

توجہ مرکوز کرنے کے اہم شعبوں میں درج ذیل شامل ہیں:
- ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو ممکن کرنے کے لیے اوپن اے پی آئی اور انٹرآپریبل سولیوشن تیار کرنا ۔
- آبی اثاثوں کے موثر آپریشن اور دیکھ ریکھ کے لیے سرکاری اداروں کو مضبوط کرنا ۔
- پانی کے پائیدار نظم کے لیے شراکت دار ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تعمیر ۔

ایس پی ایم-این آئی ڈبلیو اے ایس ، ڈی ڈی ڈبلیو ایس ، اور ارگھیام کے نمائندوں پر مشتمل مشاورتی کمیٹی اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی ۔ اس تال میل سے ڈبلیو اے ایس ایچ کے شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کو تیزی ملے گی ، جس سے سب لوگوں کے لیے محفوظ ، پانی کی مستقل رسائی کو یقینی بنایا جا سکے گا ۔
********
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
UNO: 7352
(Release ID: 2104786)
Visitor Counter : 53