قبائیلی امور کی وزارت
درج فہرست قبائل سے متعلق قومی کمیشن نے اپنا 22 واں یومِ تاسیس منایا
Posted On:
19 FEB 2025 4:58PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورم نے آئینی اختیارات کے تحت ، جنگلات کے حقوق کے قانون کو لاگو کرنے اور اس کی نگرانی کرنے میں اس کے اہم رول پر زور دیتے ہوئے ، درج فہرست قبائل کے قومی کمیشن کے فعال اقدامات کی ستائش کی۔ وہ آج یہاں درج فہرست قبائل کے قومی کمیشن کی 22ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔
جناب جوال اورم نے یقین دلایا کہ قبائلی امور کی وزارت ، کمیشن کے ساتھ مل کر درج فہرست قبائلی برادریوں کے لیے بہتر اور باوقار زندگی، سماجی انصاف اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔ درج فہرست قبائل کے لیے مرکزی حکومت کے اہم اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے ایکلویہ ماڈل کے تحت رہائشی اسکول ، پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور نیشنل اوورسیز اسکالرشپ جیسے پروگراموں کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے خصوصی ترقیاتی منصوبے کے حصے کے طور پر ملک بھر میں ، خاص طور پر 75 کمزور قبائلی گروپوں ( پی وی ٹی جیز ) کی شناخت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یوم تاسیس کے پروگرام کے دوران ، اپنے خطاب میں، درج فہرست قبائل کے قومی کمیشن کے چیئرپرسن، جناب انتر سنگھ آریہ نے کمیشن کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، موجودہ کمیشن ، ملک بھر میں درج فہرست قبائلی برادریوں کا مسلسل دورہ کر رہا ہے۔ کمیشن نے مختلف ریاستوں، اضلاع اور سرکاری شعبے کے اداروں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے 100 دن پر مشتمل ایکشن پلان کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ انہوں نے کمیشن کے کام اور کامیابیوں کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ حقوق کے تحفظ اور درج فہرست قبائل کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہے۔

اس تقریب میں کمیشن کے ارکان کی تقاریر بھی پیش کی گئیں، جن میں جناب نروپم چکما، ڈاکٹر آشا لکرا اور جناب جتوتھو حسین شامل تھے، جنہوں نے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔ پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے چیئرپرسن جناب ہنس راج گنگارام اہیر اور درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن کے رکن جناب وڈے پلی رامچندر کے علاوہ دیگر معززین جیسے مختلف قومی کمیشنوں کے چیئرپرسن، اراکین اور سکریٹری، درج فہرست قبائل کے نمائندے اور یونیورسٹی کے طلباء بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
افتتاحی اجلاس کے دوران، کمیشن کے سکریٹری جناب پونیت کمار گوئل نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کمیشن کی اہم سرگرمیوں، کامیاب کیسز اور اس کے کام کا ایک مختصر تعارف پیش کیا۔ افتتاحی اجلاس کے بعد، قبائلی برادری کی ترقی، فروغ ، مہارت میں اضافہ اور کاروباری اقدامات کے بارے میں مختلف اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔ مہارت کی ترقی کے قومی کارپوریشن کے ماہرین، دلّی یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں نے ان اجلاسوں کے دوران اپنی بصیرت کا اشتراک کیا۔ پروگرام کا اختتام کمیشن کے جوائنٹ سکریٹری جناب امت نرمل کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔
............
) ش ح – ش ب - ع ا )
U.No. 7349
(Release ID: 2104763)
Visitor Counter : 18